اسٹیل مل سے لوہا‘ تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 9 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور اسکریپ چوری میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیضان، بگا، راشد، صیف، عجاز، فیصل، بلاول، خرم اور زاہد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 70 کلو سے زائد کاپر وائرز برآمد کیے گئے جبکہ چوری میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان چوری شدہ سامان مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان خرم، فیصل اور اعجاز عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ چوری اور اسکریپ مارکیٹ میں سرگرم دیگر عناصر تک بھی رسائی ممکن ہو سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔