جیکب آباد میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں چوری رہزنی کی وارداتیں نہ رکیں ،پولیس مدد گار سینٹر کے قریب سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لی آسانی سے فرار۔ جیکب آباد میں چوری اور زہزنی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی ہے گزشتہ روز سول لائن تھانہ کی حدود کوئٹہ روڈ پر پولیس مدد گار سینٹر کے قریب مسلح افراد شہباز پٹھان سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل چھین آسانی سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے واقع کے خلاف متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا اور پولیس کی غفلت پر شدید نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے تحفظ میں ناکام ہے لوٹیرے آزاد شہر میں گھوم رہے ہیں کوئی محفوظ نہیں۔دوسری جانب جیکب آباد کی عدالت کا منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ جیکب آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ارجن لعل وہر اکی عدالت نے منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر شہداد پور کے محمد مراد مکرانی کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید قید کاٹنا ہوگی مجرم کو سول لائن پولیس نے 38کلو چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔