نمبر کیوں بلاک کیا؟ گرل فرینڈ نے لڑکے کے سینے میں چُھرا گھونپ کر قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 23 سالہ روشنی سوریہ کی انسٹاگرام پر 25 سالہ کمتا پرساد سوریہ سے 6 ماہ قبل دوستی ہوئی تھی اور پھر دونوں کو محبت ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روشنی سوریہ اپنے بوائے فرینڈ سے ملنے اس کے گھر پہنچ گئی جہاں دونوں میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔
ابھی دونوں میں نوک جھونک جاری تھی کہ روشنی نے طیش میں آکر تیز دھار چھُرا اپنے بوائے فرینڈ کے سینے میں گھونپ دیا۔
کمتا پرساد کے جسم سے خون کا فوارا نکلا اور اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا وہ زمین پر گر گیا اور ٹرپتے تڑپتے جان دیدی۔
اہل خانہ کمتا پرساد کو اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
دوران تفتیش معلوم ہوا کہ چند دن پہلے کمتا نے روشنی کا فون نمبر اور انسٹاگرام بلاک کر دیا تھا جس پر روشنی کو شک ہوا کہ کمتا کسی دوسری لڑکی کے ساتھ افیئر چلا رہا ہے۔
پولیس نے 23 سالہ روشنی کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔