کوئٹہ، سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم، حکومت کا گرفتار ملازمین کو رہا کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سرکاری ملازمین نے خیرسگالی کے پیغام کے طور پر صوبہ بھر میں احتجاج ختم کرنیکا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومت نے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین نے صوبے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خیرسگالی کے پیغام کے طور پر صوبہ بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکومت نے تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کوئٹہ میں آل پارٹیز اور حکومتی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذکورہ فیصلے ہوئے ہیں۔ آل پارٹیز کے وفد میں وفد میں اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے، پاکستان تحریک انصاف کے سلام آغا، ایچ ڈی پی کے رہنماء عصمت یاری، اے این پی کے رہنماء ثنا اللہ کاکڑ، نیشنل پارٹی کے میر عنایت بزدار، ملازمین کی طرف سے اسماعیل کاسی اور این ڈی ایم کے عنایت شاہ شامل تھے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے مجاز کمیٹی کے اراکین میں صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، صوبائی وزیر داخلہ علی مدد جتک، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سید اقبال شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری عمران زرکون اور اسپیشل سیکرٹری خزانہ عارف خان اچکزئی شامل تھے۔ ملاقات میں وفد نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور حکومت نے گرفتار ملازمین کی رہائی کا فیصلہ کیا، جبکہ 12 فروری کو آل پارٹیز کے اکابرین اور حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ جس میں التواء شدہ تمام مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرفتار ملازمین کا فیصلہ پارٹی کے کیا ہے
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔