گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور ایک طالبہ کے درمیان ایک مکالمے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جب طالبہ نے وزیرِاعلیٰ سے سوال کیا کہ جن کو آپ جعلی حکومت کہتے ہیں وہاں ترقی ہو رہی ہے لیکن ہمارے صوبے میں اصلی حکومت ہے پھر بھی ترقی نہیں ہو پا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اور طالبہ کا دلچسپ مکالمہ، سوال کرپشن جواب جماعتی وابستگی و دیگر صوبے

پاکستان میں اس وقت سیاسی جماعتیں مختلف طرز کے بیانیوں کے ساتھ عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں سب سے زیادہ اور سب سے مضبوط کشمکش پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان نظر آتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز جہاں ترقیاتی بیانیے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے وہیں پاکستان تحریک اِنصاف مظلومیت کا بیانیہ لے کر چل رہی ہے۔

مسلم لیگ نواز آئے روز ترقیاتی پروگراموں سے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتی ہے تو دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی صورتحال ان پر قائم مقدمات اور ان سے ملاقاتیں نہ ہونے پر مظلومیت کا بیانیہ لے کر چلتی ہے۔

8 فروری کو ملک میں قائم وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے 2 سال مکمل کر لیں گی۔ تیسرے سال میں حکومتوں کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور شروع کیے جانے والے منصوبے اپنی عملی شکل اور عملی افادیت میں عوام کے سامنے آ جاتے ہیں اور عوام حکومتوں سے سوال کرتے ہیں کہ ان کے لیے کیا کیا گیا۔

مزید پڑھیے: ہمارا مطالبہ عمران خان کی رہائی ہے علاج نہیں، علیمہ خان

اس وقت کونسا بیانیہ مضبوط ہے ترقیاتی یا مظلومیت، یہ جاننے کے لیے ہم نے سیاسی تجزیہ نگاروں سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے سنہ 2013 کا انتخاب میٹرو بس کی وجہ سے جیتا، احمد بلال محبوب

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیانیئے کی مضبوطی کا انحصار ماحول پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں جذباتی فضا ہو، کوئی بڑی سیاسی شخصیت شہید ہو جائے یا کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ بڑی زیادتی ہو گئی ہو تو وہ جذباتی بیانیہ غالب آتا ہے جبکہ دوسری صورت میں جس سیاسی جماعت نے اپنے ابلاغ کے ذریعے عوام کو بتایا ہو کہ اس نے عوام کے لیے یہ منصوبے مکمل کیے ہیں تو اس سیاسی جماعت کا بیانیہ کامیاب ہوتا ہے۔

احمد بلال محبوب نے کہا کہ سنہ 2012 میں پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور میں میٹرو بس بنائی جس کی وجہ سے اسے سنہ 2013 کا انتخاب جیتنے میں مدد ملی۔

مزید پڑھیں: قائدِ حزبِ اختلاف کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کی صحت سے متعلق تشویش

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی ڈویلپمنٹ کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرتی ہے اور یہ دکھاتی ہے کہ اس نے سندھ میں بہت اعلیٰ صحت کی سہولتیں قائم کر دی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زیادہ دیر لوگوں کو ہیجان میں مبتلا رکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اِس ہیجان کو 2،3 مہینے سے زیادہ برداشت نہیں کرتے اور اس کے بعد وہ کام مانگتے ہیں کہ عملی طور پر کیا کام کیے گئے ہیں۔

احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نزدیک یہ دیکھنا ہو گا کہ کس سیاسی جماعت کا بیانیہ کامیاب ہوتا ہے۔

پاکستان کا حکمران کون ہوگا اس کا فیصلہ پنجاب کرتا ہے، طاہر خلیل

سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار طاہر خلیل نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی 2 رائے نہیں کہ پاکستان مسلم لیگ نواز نے اس سے پہلے اپنے تینوں ادوار میں مثبت اور پائیدار ترقی کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ییلو کیب اسکیم ہو، موٹرویز ہوں یا میٹرو بسیں، مسلم لیگ ن کی یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو ایسی سہولیات دی جائیں جو اس سے قبل اُنہیں حاصل نہیں ہوئیں۔

طاہر خلیل نے کہا کہ اس کے مقابلے میں پاکستان تحریک اِنصاف کی کوشش یہ رہی کہ وہ بیانیہ بنایا جائے کہ عوام کی توجہ ان دونوں سیاسی جماعتوں سے ہٹ کر ان کی طرف مبذول ہو جائے اس کے لیے وہ وقتاً فوقتاً نئے نعرے بھی تشکیل دیتے رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا بیانیہ صرف اور صرف اقتدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عملی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی حکومت میں شامل جماعت نہیں لیکن وہ اپنے عمل سے ایسا کچھ نہیں کرتے کہ حکومتی اتحاد میں دراڑ آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے قریب کس کا بیانیہ جیتے گا اس کا فیصلہ عوام کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کا حکمران کون ہوگا اس کا فیصلہ پنجاب کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پمز سے علاج عمران خان کی اپنی خواہش تھی، انجیکشن بھی اپنی مرضی سے لگوایا، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ

طاہر خلیل نے کہا کہ پنجاب میں جس کا بیانیہ مقبول ہو گا وہی آئندہ انتخابات میں کامیاب ہو پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی پیپلز پارٹی تحریک انصاف سہیل آفریدی عمران خان ن لیگ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی پیپلز پارٹی تحریک انصاف سہیل ا فریدی ن لیگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان تحریک ا احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز عمران خان کی تحریک انصاف پیپلز پارٹی سیاسی جماعت طاہر خلیل کا بیانیہ نے کہا کہ انہوں نے کی کوشش عوام کو رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل