کراچی:

شہر قائد میں تین مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلشن حدید میں  تیز رفتار 10 ویلر ٹریلر نے بائیک سوار میاں بیوی کو روند دیا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور مرد زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔

سرجانی ٹاؤن لیاری پچاس سی برکی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر بچی جاں بحق اور2  بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ غیر آباد علاقے کی سڑک پر پیش آیا، موٹرسائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے لڑکوں نے بچوں کو ٹکرماری، بچے اطراف کے رہائشی ہیں جو گھروں کے باہر کھیل رہے تھے۔ ون ویلنگ کرنے والے نوجوان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 19B کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری