آبنائے ہرمز میں نیا تنازع، ایرانی فورسز نے امریکی جہاز کو روک لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آبنائے ہرمز میں پاسدارانِ انقلاب کی کشتیوں نے امریکی پرچم والے ایک تجارتی جہاز کو روک لیا۔
ایرانی حکام کے مطابق جہاز بغیر اجازت ایرانی پانیوں میں داخل ہوا تھا، جس پر ایرانی کشتیوں نے وارننگ دی۔ انتباہ کے بعد امریکی پرچم والا جہاز متنازع علاقے سے نکل گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کشتیوں نے جہاز کو روکا اور اس کے عملے کو ہراساں کیا۔ ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون جہاز کے قریب پہنچے اور اسے قبضے میں لینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
اسی دوران امریکا نے بحیرۂ عرب میں ایک اور واقعے کی تفصیل جاری کی، جس میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن کی جانب بڑھنے والا ایرانی ڈرون مار گرایا گیا۔ سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی امریکی بحری بیڑے کے دفاع کے تحت کی گئی۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر موجود ایف 35 سی لڑاکا طیارے نے ایرانی ’شاہد-139‘ ڈرون کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق خطے میں بحری آمدورفت کی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ ایران کی جانب سے اس حوالے سے سخت ردعمل سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔