data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جہاں امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک نے ان واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

 عالمی برادری نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں اور اس کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔

امریکا کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نہ صرف بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جس کا مقابلہ مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، اور امریکا اس ضمن میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

چین کی جانب سے بھی دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی سخت مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل حمایت جاری رکھے گا، پاکستان کے ساتھ اس کی شراکت داری خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

روس، سعودی عرب، ترکی اور دیگر خلیجی ممالک نے بھی بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا، جس میں دہشت گرد عناصر کو مظلوم ظاہر کرنے اور واقعے کو مسخ شدہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی، یہ منفی مہم بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے فروغ، ڈس انفارمیشن اور نفسیاتی جنگ کا تسلسل ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ بلوچستان میں

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار