لاہور جشن بسنت؛ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا عوامی ریلیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے بڑا ریلیف پیکیج متعارف کراتے ہوئے 6، 7 اور 8 فروری کو مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس دوران بسیں، میٹرو بس، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور یانگو رکشہ تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بسنت کو ذمہ داری اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ منائیں اور موٹر سائیکل اور ذاتی گاڑیاں گھروں میں رکھیں.
علاوہ ازیں بزرگ شہریوں اور مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .تاکہ بسنت کے موقع پر سب کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔