پڈعیدن، مطلوب عون محمد جٹ گینگ گرفتار ، موبائل فونز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے ایک اہم پریس کانفرنس میں کہاکہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مستعدی اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے مین ایک بین الصوبائی بدنامِ زمانہ عون محمد جٹ گینگ گرفتار بھاری تعداد میں چوری و ڈکیتی شدہ موبائل فونز برآمد، پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ گاڑی، غیر قانونی اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد ھونے کی تفصیل بتائیں۔ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ تھانہ نوشہروفیروز سٹی کی حدود میں دورانِ پیٹرولنگ، نیئر سوچی پھاٹک، پولیس پارٹی کا جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والی بین الصوبائی بدنامِ زمانہ عون محمد جٹ گینگ کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت عون محمد ولد نبی بخش جٹ (ساکن ضلع اوکاڑہ پنجاب) اور محمد اصغر ولد محمد صدیق بھٹی کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سیایک عدد غیر قانونی بگ ماؤذر ، ایک عدد پسٹل ایک عدد آلٹو کار ، مسروقہ 165 عدد موبائل فونز تالے توڑنے والے رنبے، کینچیاں، چابیاں، ریموٹ کارڈ، ڈیوائس، جیمر اور دیگر وارداتی اوزار،برآمد کر لیے گئے۔برآمد شدہ موبائل فونز میں سے 70 عدد ٹچ اسکرین موبائل فونز مورخہ 23 جنوری 2026 کو محمد کاشف راجپوت کی موبائل شاپ، نوشہروفیروز سٹی سے چوری کیے گئے تھے۔ 36 عدد موبائل فونز ھالا سٹی میں کمیش کمار کی موبائل شاپ سے چوری شدہ تھے۔ایس ایس پی نوشہروفیروز نے مزید بتایا کہ یہ موبائل سنیچنگ و چوری گینگ سندھ اور پنجاب میں سرگرم ایک بدنام بین الصوبائی گینگ ہے، جس کا تعلق بنیادی طور پر ضلع اوکاڑہ پنجاب سے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پنجاب میں اس گینگ کے خلاف 15 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے دیگر صوبائی پولیس سے رابطہ جاری ہے،1.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فونز
پڑھیں:
کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
رحیم یار خان:کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کو معطل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ڈی ایس پی محمد اسلم کو فوری طور پر آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان محمد اسلم کی معطلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔