Islam Times:
2026-07-23@23:32:28 GMT

کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل

رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر طالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک اور شہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرآن لائن رکشہ چلانے والے شہری کو قتل کر دیا۔ مقتول ایک کمسن بیٹی کا باپ تھا اور آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا، رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پر طالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے۔ نامعلوم ملزمان نے مقتول کو عقب سے چار گولیاں مار کر قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول کا موبائل فون، پرس اور دیگر سامان غائب ہے، شبہ ہے نامعلوم ملزمان مقتول کا موبائل فون، پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا