Express News:
2026-07-24@05:28:51 GMT

کراچی میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

کراچی میں ایک اورشہری کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیو کراچی صبا سینما کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پرآن لائن رکشہ چلانے والے شہری کو قتل کردیا۔

مقتول ایک کمسن بیٹی کا باپ تھا اورمقتول کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا، رواں سال شہرقائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ اور ڈکیتی مزاحمت پرطالبہ اور پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اتوارکونیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے نیو کراچی ساڑھے 6 نمبرصبا سینما کے قریب  نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرچھیپا ایمبولنس کے ذریعے پہلے عباسی شہید اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شدید زخمی شخص دوران سفردم توڑگیا۔

مقتول کی شناخت 35 سالہ اعجاز ولد میاں خان کے نام سے کی گئی۔ مقتول لاسی گوٹھ کا رہائشی تھا اوراس کا آبائی تعلق نواب شاہ سے تھا۔ مقتول اعجاز ایک بیٹی کا باپ اورآن لائن رکشہ چلاتا تھا۔

رابطہ کرنے پرایس ایچ اواین کے آئی اے افتخار احمد  نے بتایا کہ ابتدائی  تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے باعث پیش آیا ہے۔

نامعلوم ملزمان نے مقتول کوعقب سے چارگولیاں مارکرقتل کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتول کا موبائل فون ، پرس اور دیگر سامان غائب ہے۔ شبہ ہے نامعلوم ملزمان مقتول کا موبائل فون،پرس اور دیگر سامان لوٹ کر فرارہوئے ہیں۔

پولیس وقوع پرموجود ہے اور سی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہد اکٹھا کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو