بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے جُہو میں ہفتہ کو رات گئے نامعلوم افراد نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر متعدد راؤنڈ فائر کیے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت روہت شیٹی گھر پر ہی موجود تھے، فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اس فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں گینگ کے ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ان ہی کی جانب سے کی گئی ہے اور ساتھ ہی روہت شیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے مشترکہ طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کا سامنا رہا ہے جس کے بعد اس واقعے نے ایک بار پھر شوبز شخصیات کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

گزشتہ سال سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ اب اسی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے باہر

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا