روہت شیٹی اورسلمان خان کے گھرپرفائرنگ کرنے والا ایک ہی گینگ کون ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے جُہو میں ہفتہ کو رات گئے نامعلوم افراد نے روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر متعدد راؤنڈ فائر کیے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت روہت شیٹی گھر پر ہی موجود تھے، فائرنگ کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اس فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ایک بیان میں گینگ کے ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ان ہی کی جانب سے کی گئی ہے اور ساتھ ہی روہت شیٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
ممبئی پولیس اور کرائم برانچ نے مشترکہ طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کا سامنا رہا ہے جس کے بعد اس واقعے نے ایک بار پھر شوبز شخصیات کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
گزشتہ سال سلمان خان کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر بھی فائرنگ ہوئی تھی جس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ اب اسی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر کے باہر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے باہر
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔