اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 گلشن بہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود غوثیہ چوک کے قریب پیش آیا۔ ایدھی حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی اہلکار کی شناخت عبدل زکی کے نام سے کرلی گئی ۔پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے، فائرنگ کے واقعے کے وقت پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔