صدر میں دن دیہاڑے تاجر سے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر میں دن دیہاڑے تاجر سے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ نے وزیر داخلہ سندھ نے تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر کے علاقے میں دن دہاڑے 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ الیکٹریکل کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر کی مدعیت میں پریڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔مدعی نے بتایا کہ وہ صدر میں واقع ایک بینک برانچ سے سیاہ بیگ میں 80 لاکھ روپے کی رقم لے کر نکل رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے ان کی موٹر سائیکل کو سائیڈ ماری، ایک ملزم نے اسلحہ دکھا کر خوفزدہ کیا جبکہ دوسرے ملزم نے رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین لیا اور فرار ہو گئے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے تفصیلات طلب کر لیں۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تفتیشی تکنیکوں سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے علاقے میں فوری ناکہ بندی، انٹیلی جنس اقدامات اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل معلومات دیگر اضلاع کے ساتھ بھی شیئر کی جائیں۔وزیر داخلہ سندھ نے متاثرہ تاجر کو اعتماد میں لے کر تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لاکھ روپے کی وزیر داخلہ
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔