پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات بڑھ گئیں، پینشن کے لیے اب نئے اکاؤنٹ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت الل کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی، اب ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، جس میں ملازمین کو پینشن لینے کیلئے اب الگ سے نیا اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیا پینشن اکاؤنٹس کھلے گا تو پینشن ملے گی۔ اس فیصلے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل پینشن ریٹائرڈ ملازمین کے کسی بھی اکاؤنٹ میں آرہی تھی، تاہم اب ملازمین کی کم سے کم پینشن تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے ہے۔ صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت الل کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی، اب ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ہدایت اللہ نے کہا کہ کوئی بھی کام آئین اور قانون کے تحت نہیں کیا جا رہا، عدالت کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی جا رہی، نئے اکاؤنٹس کھولنے سے ملازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین ملازمین کی پی آئی اے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔