پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات بڑھ گئیں، پینشن کے لیے اب نیا اکاؤنٹ کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت الل کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی، اب ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، جس میں ملازمین کو پینشن لینے کیلئے اب الگ سے نیا اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیا پینشن اکاؤنٹس کھلے گا تو پینشن ملے گی۔ اس فیصلے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے 16 ہزار سے زائد ریٹائرڈ ملازمین کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل پینشن ریٹائرڈ ملازمین کے کسی بھی اکاؤنٹ میں آ رہی تھی، تاہم اب ملازمین کی کم سے کم پینشن تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے ہے۔ صدر پیپلز یونٹی پی آئی اے ہدایت الل کا کہنا ہے کہ پہلے پی آئی اے کوڑیوں کے دام فروخت کر دی، اب ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ہدایت اللہ نے کہا کہ کوئی بھی کام آئین اور قانون کے تحت نہیں کیا جا رہا، عدالت کے احکامات کی بھی پرواہ نہیں کی جا رہی، نئے اکاؤنٹس کھولنے سے ملازمین کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ ملازمین ملازمین کی پی آئی اے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔