سونے کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے نتیجے میں نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی سطح پر آگئی کے نتیجے میں سونے کی قیمت فی اونس
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔