انھوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو محض حقِ خودارادیت کی حمایت اور کشمیری عوام کی آواز بننے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر ماحولیات و ممبر قانون ساز اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر عامر عبدالغفار لون نے اقوامِ عالم، اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ قابض بھارتی افواج کی غیر قانونی حراست میں قید چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور ممتاز حریت رہنما محمد یاسین ملک کی فوری اور بلا شرط رہائی کو یقینی بنائیں۔ عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو محض حقِ خودارادیت کی حمایت اور کشمیری عوام کی آواز بننے کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عامر عبدالغفار لون نے کہا بھارتی حکومت سیاسی انتقام کے تحت حریت قیادت کو نشانہ بنا کر کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کو دبانا چاہتی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔ عامر عبدالغفار لون نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالیوں اور ماورائے عدالت اقدامات کا فوری نوٹس لے۔ عامر عبدالغفار لون نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حریت رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہیں اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کسی بھی دباؤ یا ظلم سے ختم نہیں کی جا سکتی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عامر عبدالغفار لون نے کہا محمد یاسین ملک انسانی حقوق کی کشمیری عوام نے کہا کہ

پڑھیں:

ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • جو ایم پی اے بانی کی رہائی کے لئے جدوجہد کرے گا وہ پاکستان کا سب سے بڑا ہیرو ہو گا ؛علیمہ خانم
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار