اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کیخلاف ٹرولنگ اور توہین آمیز مہم میں ملوث افراد اور سوشل میڈیا اکائونٹس سے واضح اور دوٹوک انداز میں لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اس معاملے پر پارٹی میں کوئی ابہام نہیں اور دہشت گردی سے متعلق واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے شہداء پر تنقید کرنے والوں سے واضح طور پر لاتعلقی اختیار کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پی ٹی آئی کا موقف مضبوط اور غیر مبہم ہے اور کسی بھی صورت میں سیکیورٹی اداروں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ شیخ وقاص اکرم کے مطابق اس معاملے پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی سطح پر بھی غور کیا گیا، جہاں یہ بات واضح طور پر کہی گئی کہ جو کوئی بھی پی ٹی آئی کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کو کمزور کرنے والے بیانیے سے جوڑنے یا شہداء اور سیکیورٹی فورسز پر تنقید و تضحیک کی کوشش کرے، اس سے واضح لاتعلقی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور قومی سلامتی پر پارٹی کا موقف طے شدہ ہے اور اس میں کوئی گنجائش نہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان کی پالیسی کے مطابق فوج ان کی اپنی ہے اور پاکستان اور اس کے وجود کیلئے بیحد اہم ہے۔ تاہم، پارٹی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اس باضابطہ موقف کے باوجود پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے ہی سوشل میڈیا ٹرولز سے بڑھتا ہوا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سینئر رہنمائوں کو ڈر ہے کہ فوج مخالف تنقید میں ملوث پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکائونٹس کیخلاف اگر سخت یا واضح کارروائی کی گئی تو اس کے نتیجے میں منظم ردِعمل اور خود قیادت کیخلاف ذاتی نوعیت کی تنقید شروع ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت اس بات پر بھی فکرمند ہے کہ پارٹی سے وابستہ بااثر ڈیجیٹل آوازیں براہِ راست ٹکرائو کی صورت میں مخالف بن سکتی ہیں، جس کے نتیجے میں ہراسانی کی مہمات اور اندرونی سیاسی دبائو پیدا ہو سکتا ہے۔ اسی دوران ذرائع نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف بدستور واضح ہے اور قومی اتفاقِ رائے کے مطابق ہے۔ قیادت کا خیال ہے کہ دہشت گردی پر دو آراء نہیں ہو سکتیں اور سیاسی جماعتیں، حکومت اور ریاستی ادارے عسکریت پسندی کیخلاف مشترکہ موقف کے حامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوانوں، افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو پارٹی ملکی بقا کیلئے ناگزیر تسلیم کرتی ہے، اور ان قربانیوں کا مذاق اُڑانے یا کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناقابلِ قبول اور نقصان دہ سمجھی جاتی ہے۔ تاہم، پارٹی کا سوشل میڈیا بیرونِ ملک سے چلایا جاتا ہے اور یہ پارٹی کے چیئرمین، سیکریٹری اطلاعات یا حتیٰ کہ سیاسی کمیٹی کے کنٹرول میں نہیں۔

انصارعباسی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہ دہشت گردی سوشل میڈیا پی ٹی ا ئی کے مطابق ہے اور

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار