مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں اختلافات ختم، متحد ہوکر انتخاب میں حصہ لینے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گلگت بلتستان : پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم ہوگئے۔ آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس میں حافظ حفیظ الرحمان گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ کے درمیان اتفاق رائے ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے اور نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑے گی، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔وہ خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتے ہیں۔
اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔جبکہ جنرل سیکرٹری اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں اور مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں۔ اجلاس میں سابق وزیر محمد انور سمیت پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سے پہلے انجینئر امیر مقام نے دونوں فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جبکہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر کی درخواست پر دونوں گروپس نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔