بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔ امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے اس واقعہ کی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

امریکہ کی چارج ڈی افیئرز ناتالی بیکر نے کہا کہ امریکا نہ صرف بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ پاکستان کی حفاظت اور امن کے لیے بھی اس کے ساتھ ہے۔

چین نے بھی دہشت گرد حملوں پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان کے امن، استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

روس، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے بھی بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی۔ برطانوی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر واقعے کے فوراً بعد منظم اور گمراہ کن پروپیگنڈا شروع ہو گیا، جس میں دہشت گردوں کو مظلوم دکھانے کی کوشش کی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ پروپیگنڈا بھارت کی دہشت گردی کے فروغ کے لیے جاری ڈس انفارمیشن اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ بھارتی پراکسی نیٹ ورک بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار