پاک آذربائیجان بحری تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کا استقبال کیا، پاکستان نیوی کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا، معزز مہمان نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی بحری سلامتی کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران تربیت اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، جبکہ پاک آذربائیجان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی آف تربت میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی۔
کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کو پاکستان نیوی کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کا دورہ دونوں ممالک، بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔