پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ کی بلوچستان دہشت گرد حملوں کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سٹی 42 : پاکستان میں ترکیہ سفارت خانہ کی جانب سے بلوچستان دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے ۔
مذمت ترکیہ سفارت خانہ نے اپنے ایکس پیغام میں جاری کی، جس کے مطابق ہم پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم جان بحق ہونے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی دعا کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف جدوجہد میں برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
واشنگٹن:امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
https://t.co/Wtbk84dEsc
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔