2025-09-18@21:22:12 GMT
تلاش کی گنتی: 402
«ٹیکس نافذ»:
(نئی خبر)
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس کا قانون نافذ کردیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کویتی کابینہ نے دسمبر 2024ء میں ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت ان کمپنیوں پر 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ایک سے زیادہ ممالک یا ریاستوں میں کاروبار کرتی ہیں۔ یہ اعلان شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر )آر ٹی او 1 نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے مزید چھ شادی ہالوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ ان شادی ہالوں کے خلاف ایکشن انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے لیا گیا ہے۔ ایکشن لینے سے قبل متعدد بار ٹیکس قوانین پر عمل کرنے کے نوٹسز بھی بھیجے گئے جو کہ بے سود رہے۔اس ضمن میں میرج ہال ایسوسی ایشن بھی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی اور شادی ہال مالکان کو ٹیکس قوانین کے مطابق ٹیکس ادائیگی کرنے پر آمادہ نہیں کرسکی۔