2025-09-18@19:53:27 GMT
تلاش کی گنتی: 404
«پر توجہ دینے کا دن ہے»:
(نئی خبر)
حکومت واقعی بااختیار ہے تو عمران سے ملاقات کرائے، پی ٹی آئی،کوئی ملنے ہی نہیں آرہا ،جیل حکام کادعویٰ
اسلام آباد، پشاور(نمائندہ جسارت،خبر ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق تین مطالبات ہیں، 9 مئی، 26 مئی کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کروانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، اپنی بات سے حکومت مکر رہی ہے، اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو میٹنگ کا...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج...