2025-10-04@19:56:39 GMT
تلاش کی گنتی: 422
«گاندھی کے»:
(نئی خبر)
کشمیری باقرخانی کشمیر کی اہم سوغات ہے اور کشمیر کے ہر شہر میں تیار کی جاتی ہے۔ عام طور پر کشمیری باقر خانی صبح کے ناشتے میں اور شام کی چائے کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ لوگ کشمیری باقرخانی کو اندرون اور بیرون ممالک اپنے عزیز و اقارب کے لیے بطور تحفہ بھی بھیجتے ہیں، اس کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی دستر خواں کی زینت بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے علاقے جہاں شادی بیاہ کی دلچسپ قدیم روایات اب بھی زندہ ہیں باقرخانی تندور میں ہلکی آنچ پر پکاتی جاتی ہے،یہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں مختلف طریقوں سے تیار کی جاتی ہے۔ باقرخانی تیار کرنے میں میدے، انڈے، گھی، تل، خشخاش اور تیل کا...
اسلام آباد (آن لائن) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زاید مہنگا ہوا،...
اسلام آباد: ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا، جلانے...
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83...
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا. مٹی کےتیل کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی. مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اطلاق آج سےکیا گیا ہے۔اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔وزارت خزانہ نےگزشتہ رات پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافےکا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔پیٹرول آج سے 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا. ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا تھا۔پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت کے لوگ آئین، قومی پرچم اور دیگر قومی علامتوں کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور انکے نظریات کانگریس سے بالکل مختلف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر آئین کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے، جس پر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں ملک کی آزادی کی تحریک اور آئین کی اہمیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ راہل گاندھی کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون دہلی...
جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول کو مارشل کے نفاذ کی کوشش پر گرفتار کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یون سوک یول صدارت کے دوران گرفتار ہونے والے جنوبی کوریا کے پہلے صدر بن گئے۔ صدر یون کو مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل صدر کی گرفتاری کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ بدھ کی صبح سینکڑوں سیکورٹی اہلکار اور تفتیش کاردیواریں پھلانگ کر صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر صدر کے حامی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل 3 جنوری کو بھی صدر یون کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی تاہم ان کی رہائش گاہ پر موجود سیکورٹی فورسز نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنا دی...
ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کےلیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بےروزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔انھوں نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی کے ساتھ اردو اور مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ آرمی ایکٹ میں موجود تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہو گا۔ زرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل شروع کردیئے۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، کون سے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے اس کو مختصر رکھیے گا، ججز کے اس حوالے سے سوالات ہوئے تو آخر میں...
کراچی(جسارت نیوز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی عمارات، پارکس اور کھلے مقامات پر علمی، ادبی و ثقافتی پروگرام یا تقاریب منعقد کی جاسکتی ہیں جس کے لئے انہیں بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے جگہ کی بلا معاوضہ فراہمی کے ساتھ ساتھ بھرپور تعاون بھی فراہم کیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ علمی، ادبی و ثقافتی سرگرمیاں بارہ دری (پولوگراؤنڈ) فریئر ہال، خالق دینا ہال، ڈینسو ہال، کے ایم سی بلڈنگ سٹی کونسل ہال، باغ ابن قاسم، کڈنی ہل پارک، عزیز بھٹی پارک اور کے ایم سی کے زیر انتظام دیگر مقامات پر منعقد کی جاسکتی ہیں، بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے بھی ہر ہفتے کراچی کے حوالے سے مذاکرے...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں) لاس اینجلس میں انگاروں کے ڈھیر ،سلگتی گاڑیاں، پگھلے اے ٹی ایم، آگ نہ بجھائی جا سکی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں چار روز قبل لگنے والی آگ پر اب بھی قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے سامنے آنے والی تباہی کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے لاس اینجلس کاؤئنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے شہر کا موازنہ ایٹم بم کے بعد کی تباہی کے مناظر سے کیا۔انھوں نے گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے لگ رہا ہے جیسے ان علاقوں پر کسی نے ایٹم بم...
اسلام آباد:بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کر دیں۔بنگلادیش کے سفیر محمد اقبال خان نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تہذیب اور ثقافت کسی تعارف کی محتاج نہیں، بنگلادیش کے عوام پاکستانی عوام سے محبت کا رشتہ رکھنا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان بنگلادیش باہمی تجارت بڑھانے کیلئے لاہور چیمبر کردار ادا کر سکتا ہے اور بنگلاعوام پاکستان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دونوں ممالک کو معاشی واقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔ سفیربنگلادیش کا کہنا تھاکہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط بہت آسان کر دی ہیں اور اب پاکستان کے شہری...
پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا۔گیارہ فروری سے اٹھارہ فروری تک جرمنی اور ہالینڈ کے معروف ہاکی کلب پاکستان کا دورہ کریں گے، مارچ میں جرمنی کی نیشنل جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ پاکستان میں غیرملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے اسپورٹس اولمپئن خواجہ جنید اور واٹس گول جرمنی کے چیف ایگزیکٹو جنید چھٹہ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو انشاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانی پی ٹی ائی نے کہا مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی...
اگرچہ چمگادڑوں کے پاؤں ہوتے ہیں لیکن آپ نے کبھی انہیں عام جانوروں کی طرح چلتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے جسم پرواز کے لیے بنے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور اور چھوٹی ہوگئی ہیں جو چلنے کے قابل نہیں رہیں۔ مزید برآں ان کے گھٹنوں کے جوڑ بھی پیچھے کی طرف مُڑے ہوئے ہیں اور ان کے بازو کی ساخت بھی زمین پر ان کا چلنا مشکل بنادیتا ہے۔ اگر چلنے کی کبھی واقعی ضرورت پیش آ بھی جاتی ہے توزیادہ تر چمگادڑیں بنیادی طور پر زمین پر عجیب طریقے سے رینگتے ہوئے چلتی ہیں ۔ تاہم باقی نسلوں کی چمگادڑوں کو قدرت نے...
علیمہ خان— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب عمران خان نے باہر آنا ہوا تو ان شاء اللّٰہ فجر کے وقت جیل کا دروازہ کھل جائے گا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو صبح 7 بجے جیل بھی کھل جاتی ہے اور رات کو بھی ملاقات ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اراکین نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے ٹوئٹ کیا ہے شاید اس لیے مذاکرات بند ہو جائیں، بانیٔ پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے جیل حکام نے صبح ہی منع کر دیا تھا۔ بانی...
ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن :نئے سال کے آغاز پر فلسطین اسرائیل تنازعہ اور روس یوکرین تنازعہ جاری ہے اور امن مذاکرات کا راستہ اب بھی کانٹوں سے بھرا ہے۔ لیکن جو بات غیر متوقع ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بارے میں توسیع پسندانہ بیانات نے دنیا بھر میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے اور لوگوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کے صدر کی حیثیت سے ٹرمپ نے باضابطہ طور پر عہدہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )ایس اینڈ پی گلوبل انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ایشیا کے 10 سرفہرست قرض دہندگان کی فہرست میں پاکستان کے 4 بینک بھی شامل ہیںایس اینڈ پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹاک کے ساتھ ایشیا کے قرض دہندگان کی درجہ بندی میں پاکستانی بینکوں کا غلبہ رہا کیوں کہ خطے کی ترقی پذیر معیشتوں میں واقع متعدد بینکوں نے روایتی پاور ہاﺅس ممالک کے مقابلے میں مجموعی منافع کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا.(جاری ہے) ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کے اعداد و شمار کے مطابق یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل )...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...