2025-11-04@14:02:54 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 940				 
                «کیرول کے»:
(نئی خبر)
	سپریم کورٹ نے رہنما تحریک انصاف کنول شوذب کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے اقدام کے خلاف رہنما تحریک انصاف کنول شوذب نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، جو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جی ایچ کیو جانا ہے جی ایچ کیو! میم کنول شوذب نے کہا ہے‘، PTI ایم پی ایز کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی  درخواست پر سماعت 6 مئی کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 13 رکنی بینچ کرے گا۔  پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے سلمان...
	مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب  کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی بھی کم ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں تندوتیز ہوائیں اور بارش، کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، میٹروسروس بند   محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے...
	پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی صدر کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔یہ درخواست ان کے وکیل محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کنول شوزب گزشتہ دو برسوں سے اپنے بیٹے سے ملاقات نہیں کر سکی ہیں۔درخواست کے متن کے مطابق، 18 مئی کو کنول شوزب کے بیٹے کی گریجوایشن تقریب ہے جس میں کالج کی...
	سٹی42: صدر آصف علی زرداری کا آزادی صحافت کے عالمی دن پرپیغام، کہا کہ پاکستان میں ایک آزاد اور ذمہ دار پریس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق صدر آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین جیسے جنگ زدہ علاقوں میں رپورٹنگ کے دوران جانیں گنوا دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دستورِ پاکستان کا آرٹیکل 19 چند ضوابط کے تحت آزادی اظہار اور آزاد صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔  پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ  میڈیا مکالمے کے فروغ ، سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے ،بدعنوانی بے نقاب کرنے ، پسماندہ طبقات کیلئے آواز بلند کرنے میں میڈیا...
	سکول و کالج معمول کے مطابق کھلے ہیں‘کچھ تعلیمی ادارے ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کیئے گئے ہیں. ترجمان آزادکشمیرحکومت
	مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )آزاد کشمیر حکومت کا کہنا ہے کہ سکول و کالج معمول کے مطابق کھلے ہیں تاہم کچھ تعلیمی ادارے بھارت کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کردیے گئے ہیں جبکہ دیگر کے بارے میں مشاورت چل رہی ہے.(جاری ہے)  حکومتی ترجمان پیر مظہر سعید شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ لوگ اپنے معمولات زندگی میں مصروف ہیں کسی کو بھی انڈیا کی جارحیت کا کوئی خوف نہیں ہے تاہم لوگ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور تیار بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں کو انڈیا کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر بند کیا گیا...
	ویب ڈیسک : گزشتہ رات ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کردی گئیں۔  موسم کی بہتری کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق استنبول جانے والی پرواز TK715 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ابوظہبی جانے والی پرواز PA431 تکنیکی وجوہات کی بنا پر 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔  دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا  پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز PK302 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی...
	ذرائع کے مطابق پولیس اور سائبر سکیورٹی یونٹس نے 11 ہزار 132 سوشل میڈیا پیجز بلاک کروا دیئے ہیں۔ مختلف ذرائع سے نشاندہی کرکے آپریٹ کرکے دہشتگردی کے 18 منصوبےبھی ناکام بنائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 54 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سائبر پٹرولنگ میں نفرت انگیز مواد کی لیڈز ملیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سائبر پٹرولنگ بڑھا دی ہے۔ قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے 52 ہزار 778 سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سائبر سکیورٹی یونٹس نے 11 ہزار 132 سوشل میڈیا پیجز بلاک کروا دیئے ہیں۔ مختلف ذرائع سے نشاندہی کرکے آپریٹ کرکے دہشتگردی کے...
	ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں معروف ریسلر سیتھ رولنز کے پاکستانی کوٹ پہننے پر چرچے ہونے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گولڈن پیکاک کے نام سے مشہور اوورکوٹ کی قیمت 13 ہزار 500 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 37 لاکھ 80 ہزار سے زائد) ہے، جو راستہ برانڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔   یہ کوٹ نیلے مخملی کپڑے سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر روایتی فن دبکہ (سیلائی اور کڑھائی کا فن) کو استعمال کرتے ہوئے نقش نگاری کی گئی ہے۔ اس طرح کے مہنگے کوٹ برانڈ کی جانب سے خصوصی آرڈر پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسلر سیتھ رولنز نے اس کوٹ کو پہن کر دو روز قبل رنگ میں داخل...
	بھارت کے جنگی جنون نے جہاں خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، وہیں بہاولنگر کے سرحدی علاقے کے شہری معمول کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں۔ طلبا و طالبات بلا خوف و خطر اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کا رخ کر رہے ہیں، جبکہ کسان کھیتوں میں اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال میں مشغول نظر آتے ہیں۔ مودی سرکار کی جنگی دھمکیاں ان بہادر باسیوں کے حوصلے پست نہیں کر سکیں۔ مزید بتا رہے ہیں، رانا ثاقب اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت بہاولنگر پاک بھارت...
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق صرف اپریل میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونی چاہیے تھی۔(جاری ہے) بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت نے اپریل میں 2 بار تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کیا، حقیقت میں حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بانی پی ٹی...
	مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں۔ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق صرف اپریل میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونی چاہیے تھی۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپریل میں 2 بار تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کیا، حقیقت میں حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
	اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جماعت ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی برادری بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند، فاشسٹ اور جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیتے...
	  کراچی:   شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6...
	ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے کسی بھی علاقے کو ایل پی جی کی غیرقانونی دکانوں سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ راوی، سٹی، واہگہ، شالیمار، نشتر، اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور رائیونڈ جیسے علاقوں میں سینکڑوں غیرقانونی دکانیں کھلے عام ایل پی جی فروخت کر رہی ہیں۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل  ان گنجان آباد علاقوں میں موجود دکانوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ لاحق ہے جبکہ کئی حساس سرکاری دفاتر اور اداروں کے...
	وائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء
	وائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025  سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے “نوول کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا۔ وائٹ پیپر کے مطابق کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کے بعد سے چین نے کورونا وائرس کی ابتداء پر تحقیق کرنے میں چینی سائنسدانوں اور بین الاقوامی ہم منصبوں کی مدد کے لیے بہت سے وسائل کا استعمال کیا اور ہمیشہ کھلے اور شفاف رویے سےسائنسی پیشہ...
	بھارتی ایئرفورس کے 4 رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر میں پٹرولنگ ، پاکستانی ایئرفورس کی کارروائی پر بھاگ نکلے
	اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکیورٹی ذرائع کے مطابق29/30 اپریل کی رات بھارتی ائیر فورس کے چار رافیل طیاروں نے بھارتی جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ جموں کشمیر میں پٹرولنگ کی، سیکیورٹی ذرائع پاکستان ائیر فورس کے طیاروں نے ہندوستانی ائیر فورس کے ان جنگی جہازوں کی فوراً نشان دہی کر لی، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی ائیر فورس کی بروقت اور مستعد کاروائی پرانڈین رافیل طیارے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر راہ فرار اختیار کر گئے، سیکیورٹی ذرائع پاکستانی افواج ہندوستان کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہیں، سیکیورٹی ذرائع
	وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دستیاب پانی 240 ملین شہریوں کی لائف لائن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں بالخصوص جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر...
	کراچی ایڈمن سوسائٹی کے پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر 4منزلہ غیرقانونی تعمیرات ایک ماہ میں دوسری، تیسری ، چوتھی منزل پر تمام تعمیرات منہدم کرنے کا عدالتی حکم نظرانداز سندھ بلڈنگ کے افسران کی سرپرستی میں ناجائز تعمیرات کا عمل بدستور جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود مسلسل شہر میں ناجائز تعمیرات کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں واقع پلاٹ نمبر B-172، بلاک 5 پر بلڈر محسن وحید کی جانب سے 4منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کی جارہی ہے۔ ، تعمیرات کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے اگست 2023 میں تعمیرات کو روکنے اور منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، بعدازاں بلڈر نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کرکے تعمیرات مکمل...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت، اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران، حالیہ پہلگام واقعے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جنہیں پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی شکل...
	بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دادو،...
	پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکراپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی 2 یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا ’فرینڈلی فائرنگ‘ کا یہ انوکھا واقعہ جاپالہ برج پر بارہ مولا سیکٹر میں پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، ذرائع کے مطابق بارہ مولہ میں تعینات 185 بی ایس ایف نے 12 بریگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری...
	پولیس کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد ڈرائیور اسے آبادی سے دور لے جا رہا تھا، اس دوران دھماکہ ہوا، جبکہ لوگوں کے رش کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل کے ٹرک کو آگ لگنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی، جبکہ پولیس افسران سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد افراد کی تشویشناک ہے۔ جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹرک پیٹرول ترسیل کرنے والی تھی، تاہم خالی تھی اور بازار کے ایک گیراج میں گاڑی پر کام ہو...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے)  وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
	امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ
	امریکہ بین الاقوامی اسلحے کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ کے نظام میں سب سے بڑا تخریب کار ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025  سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکی محکمہ خارجہ نے ہتھیاروں پر کنٹرول، عدم پھیلاؤ اور تخفیف اسلحہ کی نام نہاد تعمیلی رپورٹ 2025 جاری کی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی حکومت نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی مذکورہ نام نہاد رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلحے کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے میدان میں اپنے منفی رجحانات کو نظرانداز کرتے...
	پہلگام واقعہ کے بعد پیدا شدہ صورت حال میں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام بھارت کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ وادی نیلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ مظاہرین نے ایل او سی پر کھڑے ہوکر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی تو کشمیری پاک فوج کے شانہ بشانہ دندان شکن جواب دیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارت کو پیغام پاک بھارت کشیدگی پاک فوج پاکستان بھارت جنگ پہلگام واقعہ لائن آف کنٹرول مودی سرکار نیلم...
	اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریب منعقد ہوئی، اس تاریخی موقع پر کالج کے سابق طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کالج کے قیام کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ تھا جس میں پہلی بار کالج کے درخشاں ستارے اپنے ادارے میں واپس آئے اور پرانی یادیں تازہ کیں۔ کالج ہذا کے سابق طلبہ و طالبات میں ڈاکٹرز، انجینئرز، چارٹرڈ اکانٹنٹس، مسلح افواج کے افسران اور سول...
	وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق عازمین کو سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات، سعودی عرب جا کر سہولیات کا جائزہ لیا، وفاقی وزیر مذہبی امور وزارت مذہبی امور کے مطابق گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائی جا سکتی ہے۔ وزرات نے واضح کیا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں۔ ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔   وزارت مذہبی امور کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے عازمین اپنا پرانا کرونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں۔ کارڈ...
	لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔  نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا...
	  لاہور:   ہائیکورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کے مرتکب ریٹرننگ آفیسر کے فرائض انجام دینے والے سول جج کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اصل نتائج کو جاری کرنے کے ایک ماہ بعد نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں کو کم کیا گیا۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ جیتنے والے امیدوار کے ووٹوں  کو ہارنے والے امیدواروں میں تقسیم کر دیا گیا اور  ایک گواہ کے مطابق انکوائری شروع ہونے پر سول جج نے شکایت کنندہ سے خدا کے نام پر معافی مانگی۔...
	وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی، اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئی، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی  کی۔ مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی کی گئی، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے تھے، مظاہرین کی سفارت...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، دریائے نیلم آزاد کشمیر میں ٹاؤ بٹ پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔جیو نیوز کے مطابق دریائے جہلم پر اڑی ون 480 میگا واٹ پراجیکٹ سے بھی پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے، اڑی ٹو 240 میگا واٹ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں منگل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ۔  پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے...
	سعید احمد : پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے باقاعدہ طورپربند کردی گئی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی، سول ایوی ایشن کا نوٹم جاری کردیا گیا ،  نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں ہے ، بشمول وہ طیارے جو بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت ہیں یا لیز پر زیر استعمال ہیں 
	اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے کی جانے والی آبی جارحیت کے خلاف بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے احتجاج کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام واقعے کی آڑ بھارتی آبی جارحیت یکطرفہ اقدامات کیخلاف بھارتی ہأئی کمشن کے سامنے سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے بھارتی اقدامات کیخلاف نعرے بازی کی۔ شرکا نے بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین مین گیٹ سے اندر داخل ہو گئے۔
	مقبوضہ کشمیر جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے اور آرٹیکل 370 کی منسوخی بھی مودی سرکار کا ایک ناکام اقدام ثابت ہوا ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال غیر مستحکم و تشویش ناک ہے اور مقبوضہ وادی کا کنٹرول مودی سرکار کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، جس سے امن کے دعوے بے بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔  آرٹیکل370 کی منسوخی سمیت مودی کی تمام یکطرفہ پالیسیوں نے عوامی غصے کو بغاوت کی شکل دے دی ہے۔ یاد رہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی پر امت شاہ نے اسے پارلیمنٹ میں تاریخی قدم قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہآرٹیکل 370 ہٹانے سے...
	آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ تارکینِ وطن کے حق میں بول پڑے۔ عثمان خواجہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تارکینِ وطن پر ہاؤسنگ کے بحران کے الزام پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ تارکینِ وطن نے آسٹریلیا میں جو حصہ ڈالا ہے اس کا جشن منانا چاہیے، یہ حقیقت نہیں ہے کہ تارکینِ وطن کی وجہ سے ہاؤسنگ کا بحران پیدا ہوا ہے۔ عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے دوران جب تارکینِ وطن آسٹریلیا نہیں آ رہے تھے تب بھی ہاؤسنگ کے شعبے میں قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔  آسٹریلوی کرکٹر نے مزید کہا ہے کہ مجھے یہ الزام مایوس کرتا ہے، آسٹریلیا تارکینِ وطن کی وجہ سے...
	سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
	سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف اور کیس لیس بنانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل کیساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ڈی اے بورڈ ممبران، اے جی سی اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں سی ڈی اے کے مالیاتی نظام کو مزید شفاف، مستحکم ڈیجٹیلائز اور کیس لیس نظام متعارف کروانے کیلئے اکاونٹس کنٹرولر جنرل (سی جی اے)کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت(ایم او یو) پر سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں دستخط کئے گئے.  ایم او یو کا مقصد سی ڈی اے...
	وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
	کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بدھ کو مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا میر اللہ بخش خان عمرانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔(جاری ہے) اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے۔ 
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے پاکستان کے نظام میں اہم خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے کرسٹالینا جارجیوا کو اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نشاندہی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں کی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس میں بدعنوانیوں اور کرپشن کی نشان دہی کی، آئی ایم ایف کا موٴقف تھا کہ پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت...
	لاہور(نیوز ڈیسک)الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب ان میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا۔ نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے بعد سے صارفین کو AMI میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین...
	آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان کے نظام میں اہم خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں سول سروس تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشان دہی کی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے کرسٹالینا جارجیوا کو اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نشاندہی ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات میں کی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان میں گورننس میں بدعنوانیوں...
	ایک طاقتور زلزلے نے ترکی کے اہم شہر استنبول سمیت شمال مغرب علاقوں کو بدھ کی دوپہر ہلا کر رکھ دیا، یورو-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی ہے۔ زلزلہ استنبول کے مضافات میں سلویری سے دور مارمارا کے ان لینڈ سمندر میں آیا جس کی شدت پڑوسی صوبوں میں بھی محسوس کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ متعلقہ ریاستی اداروں نے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے فیلڈ سروے شروع کر دیا ہے۔ ’میں زلزلے سے متاثر اپنے شہریوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔‘ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز...
	گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کی وادی بیسران میں دہشت گردانہ کارروائی میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں بلکہ بغیر کسی ثبوت جوابی کارروائی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ایک طرف جہاں بھارتی ٹی وی چینلز نے حملے کو ’پاکستانی دہشت گردی‘ کہہ کر بیچا وہیں سوشل میڈیا پر ’پاکستان کا ہاتھ‘ خودساختہ بیانیہ پھیلایا گیا۔ Never forgive never forget. No sympathy with Pakistan ever....
	مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی،8 دوکاندارگرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ضلعی انتظامیہ گرام فروشوں کیخلاف متحرک، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ ترنول زون میر یامین کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے تھانہ ترنول کی حدود میں واقعہ مختلف مارکیٹوں میں سبزی فروٹ گروسی اور دیگر دوکانات میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیا خورد نوش کی فروخت یقینی بنانے کے لیے چیک پڑتال کیں۔  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی چیک پڑتال کے دوران گراں فروشی میں ملوث 8 دوکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا۔ گراں فروشی میں ملوث...
	 راولپنڈی:  اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔ اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔  پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب...
	ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی  کے بالوں  کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
	انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں فتح کے بعد اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے شبمن کی بہن، روہت کی بیٹی اور کے ایل راہول کی اہلیہ کے بعد شریاس ائیر کی بہن کو نشانے پر رکھ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھائی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل دیدیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شریاس ایئر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا، جس میں انکی فیملی پر بھی تنقید کی...
	نیشنل پروگرام ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری کرنے کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہےگا، چاہے 15 روز مزید دھرنا دینا پڑے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آج انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی، ہم نے اس کا بھی بائیکاٹ کیا ہے، ہمارے مطالبات ایسے نہیں ہیں جو نہ مانے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار انہوں نے کہاکہ ہم گزشتہ 15 روز سے مال روڈ پر احتجاج کررہے ہیں، حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا، خواتین...
	لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو...
	افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیرخان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیرخان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔  او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ   مزید :
	 افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا  جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق امیرخان نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔
	لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
	سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن  نقوی نے کہا ہے کہ بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن روکنے کیلئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط عائد کررہے ہیں، سعودی شہری بغیر ویزا جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور...
	ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اتوار کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے چار ناقابل قبول اسرائیلی شرائط کا انکشاف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج بروز اتوار، ایک اسرائیلی میڈیا چینل نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی چار ناقابلِ قبول شرائط کو بے نقاب کیا۔ فارس نیوز مطابق، اسرائیلی چینل i24NEWS نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ اسرائیل کی درج ذیل چار شرائط کی تکمیل پر منحصر ہے، تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی، حماس کا مکمل طور پر اقتدار سے دستبردار ہونا، غزہ پٹی کا مکمل غیر مسلح ہونا اور حماس کے درجنوں رہنماؤں کو ملک بدر کرنا۔ یہ شرائط ایسے وقت میں پیش کی جا رہی ہیں جب حماس...
	نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025  سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)9مئی کے مقدمات کے سلسلے میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے مزید 7 مقدمات کے ملزمان میں چالان نقول تقسیم کر دی گئیں۔  چالان کی نقول شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل سمیت دیگر ملزمان میں تقسیم کی گئیں۔تمام 11مقدمات میں چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس...
	ایف آئی اے نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنے والے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ عاطف خان نے 2016 سے 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان میں دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے، جب کہ دیگر دو عام شہری بتائے گئے ہیں۔ رقوم وصول کرنے والوں میں...
	ویب ڈیسک: 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، جس کے بعد  عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کردی۔ سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔  گلبرگ پولیس کی کارروائی، 48 گھنٹوں میں 11 ملزمان گرفتار  دورانِ سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما...
	پاکستان میں ژالہ باری سے گاڑیوں یا سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ کبھی کسی فرد نے اپنی گاڑیوں اور سولر پینلز کو ژالہ باری سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کا سوچا بھی نہ تھا، 2 روز قبل اسلام آباد میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے سینکڑوں گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز کو نقصان پہنچا، بعض گاڑیاں اور سولر پینلز اس ژالہ باری سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری پھر سے ژالہ باری اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں محکمہ موسمیات نے آج پھر سے ژالہ باری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے،...
	وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں معاونین حج کے لیے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سول ڈیفنس اور اسپیشل ہینڈلنگ ٹیکنیکس پر مشتمل جامع تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے، یہ تربیت حج 2025 کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔ وزارت  مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری اسداللہ فیض تمام تربیتی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ان کی مؤثر انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: حج 2025: سعودی عرب نے پاکستان کا کوٹہ بڑھا دیا، اب کتنے افراد حج کے لیے جاسکیں گے؟ تربیتی سیشنز ریسکیو 1122 اسلام آباد کے ماہر انسٹرکٹرز کی نگرانی میں جاری ہیں، جن میں شرکا کو عملی مظاہروں اور لیکچرز کے...
	 اسلام آباد:  کراچی کے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست پر سماعت نیپرا م یں ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ کے الیکٹرک نے 8 ارب 13کروڑ روپے کےاضافی رائٹ آف کلیمزکی درخواست کر رکھی ہے  جب کہ سابقہ رائٹ آف کلیمزکی درخواست ملاکر مجموعی رقم76ارب روپے سے بڑھ جائےگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ڈیفالٹرز سے عدم وصولیوں پرنیپرا میں رائٹ آف کلیمز کی درخواست جمع کرائی  گئی تھی۔ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 2017-23 تک کے رائٹ آف کلیمز کی درخواست کی ہے، اس سے پہلے کے الیکٹرک نے67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ دورانِ سماعت...
	خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی فلیگ شب پروگرام احساس کی احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت بلا سود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے کم آمدنی والے افراد بینک آف خیبر میں 8 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت بینک آف خیبر کے ذریعے یہ قرضے فراہم کرے گی، جو ان افراد کے لیے ہے جو کم آمدنی کے باعث اپنے مکان تعمیر نہیں کرسکتے، حکومتی اعلامیے کے مطابق اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرضے جاری کیے جائیں گے۔ اسکیم کم آمدن والوں کے لیے، لیکن کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اسکیم کم آمدنی والے...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے یہ رقم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر لگانے کا اعلان کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو صارفین تک منتقل کرنے کے بجائے اس رقم کو بلوچستان کی سب اہم شاہراہ این 25 (چمن، کوئٹہ، قلات، خضدار، کراچی شاہراہ) کو دورویہ کرنے میں استعمال کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔ یہ بھی پڑھیں عوام کو پیٹرول میں ریلیف نہ دینے کا فیصلہ، کیا معاملہ عدالت تک جاسکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ...
	وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی ہورہی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، آج پاکستان میں پیٹرول کی قیمت خطے میں انڈیا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم ترین سطح پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو عوام کے لیے سب سے بڑ ی تکلیف کا باعث بجلی کے بل بنے تھے، جس کے باعث وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پچھلی گرمیوں میں نواز شریف کی ہدایت پر...
	نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا قیمتیں ڈی کنٹرول ہونے سے مارکیٹ کاحکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیزکے رحم وکرم پر جانے کا خدشہ قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عدالت عالیہ لاہور میں جواب جمع نہیں کرایا جس سے ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا نظام پھر معلق ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیاسی طور پر سوالات کے نرغے میں رہنے والی بدترین نگران کاکڑ حکومت نے 18؍فروری 2024کو ادویات کی قیمتیں ڈی کنٹرول کرنے کا عوام دشمن حکم جاری کیا تھا، جس سے عملاً ادویہ مارکیٹ حکومتی نگرانی سے مکمل آزاد ہو کر فارماسوٹیکل کمپنیز...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ خیریت سے ہیں اور اب گھر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صوبے سیستان میں 8 بے گناہ پاکستانیوں کو دہشت گردی کے واقعے میں شہید کردیا جس کی جتنی...
	ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں اوپو اسمارٹ فون نے جگہ بنائی ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔ شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبرپر ہیں۔ اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا ساتویں (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر...
	حکومت پنجاب نے تیزاب گردی کی روک تھام کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ‘پنجاب ایسڈ کنٹرول ایکٹ 2025’ کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی۔ نئے قانون میں بغیر لائسنس تیزاب کی فروخت ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں تیزاب کی غیرقانونی فروخت پر 3 سال قید 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ لائسنس کے باوجود فروخت میں لاپرواہی برتنے پر 2 سے 5 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ جرمانہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: تیزاب گردی کا معاملہ، سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کو تیاری کے لیے وقت دیدیا نئے قانون کے مطابق تیزاب گردی کے شکار افراد کو معاوضہ بھی دیا جائے گا، تیزاب کی پیکنگ، نقل و حمل اور فروخت کے دوران کنٹینر پر احتیاطی...
	کراکرم ہائی وے پروجیکٹ میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کے سپرد کردیا
	جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آبی وسائل کے مالی سال 2023-24 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ قراقرم ہائی وے کے ڈیزائن میں تبدیلی کے دوران پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، 4 ارب روپے مالیت کا منصوبہ 36 ارب روپے پر چلا گیا۔ حکام آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ سی پیک آنے کے بعد ڈیزائن میں تبدیلی ضروری تھی، یہ روڈ سی پیک اسٹینڈرڈ کو مکمل کرتا ہے، کمیٹی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ اگر عام روڈ ایک ارب روپے میں بنتی ہے تو سی پیک کی سڑک 10 ارب روپے میں بنتی ہے۔ یہ بھی دیکھیں: پبلک اکاؤنٹس...
	پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی  ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر  دسویں ایڈیشن می  بولنگ،  بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار  دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3  مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار  کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟  اس کے جواب میں  اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے،...
	لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی...
	مستونگ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ بلوچستان قوم کے بعد، بیس سالوں تک ہزارہ قوم دہشتگردی کا شکار رہی۔ جب تک ہم اکھٹے ہوکر جدوجہد نہیں کرتے، بلوچستان کے عوام کا استحصال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کا ماضی میں استحصال کیا گیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ صوبے میں بلوچ اور ہزارہ قوم کا قتل عام کیا گیا۔ ہمیں مل کر مظلوموں کی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کے ذریعے ہمارے اوپر پر ایسے لوگوں کو مسلط...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اپریل2025ء) پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی، اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان، اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتاہے جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا ہ اورگلگت بلتستان میں اپریل سے جون...
	جناح نیول بیس اورماڑہ میں پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت کے موقع پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز، مغربی سرحدوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور میری ٹائم سکیورٹی کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمولیت کی تقریب کا انعقاد جناح...
	ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا
	پاکستان ویمن کرکٹ ٹٰم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہراکر اپنا تیسرا مسلسل میچ جیت لیا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیموں کی شاہی قلعے میں مہمان نوازی لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی بولز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم 40ویں اوور میں ہی محض 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر عالیہ ایلین سب سے زیادہ 22 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ رامین شمیم اور نشرا سندھو نے 2،2...
	 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف کرپشن پر کارروائی کے معاملے پر سول سوسائٹی، وکلاء، میڈیا، اور دیگر شعبوں کے 258 افراد نے کھلا خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری بے بنیاد ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ایک شہری کی درخواست پر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے سے شکایت، الزامات کا ریکارڈ مانگ لیا فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مری حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف ریاستی ایجنسیوں کے اقدامات معمول...
	پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل،پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔اس حوالےسے پروقارتقریب جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہوئی۔تقریب میں چیف آف دی نیول  سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے،یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاک بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے...
	عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت...
	مہنگائی کی شرح میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ، صوبوں سے ملکر قیمتیں کنٹرول کرینگے: وزیر خزانہ
	لاہور (کامرس رپورٹر + آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں وزیراعظم کی جانب سے مزید خوشخبریاں سنائی جائیں گی۔ اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے بزنس کمیونٹی کو رشوت ستانی سے بچانے کے لئے ایف بی آر کو ایک ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپلینٹ سیل ٹیکنالوجی بیسڈ ہو گا، سٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی۔ ایمنسٹی سکیم کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، میں خود اس کے خلاف ہوں، ماضی میں بھی یہ سکیمیں آئیں اور ان کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پی آئی اے کے یورپی روٹ کھل...
	پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل اسلام آباد میں چھ فرنچائز ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس دوران ایک صحافی کے سوال نے ماحول کو گرما دیا اور محفل میں سنجیدگی چھا گئی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ آپ کی کپتانی سے پاکستانی ٹیم نے تو بہت کچھ سیکھا اب کیا فرنچائز کو بھی جیت کی راہ پر گامزن دیکھیں گے یہ سوال سن کر رضوان واضح طور پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے ساتھ بیٹھے شاداب خان اور بابراعظم کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ کیا ہم...
	ویب ڈیسک: نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔  اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا  اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ  نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
	 -----فائل فوٹو شانگلہ میں ڈی پی او شانگلہ اور دیگر پولیس کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن سمیت دیگر افسر اور جوان محفوظ رہے۔ پولیس وین پر حملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا فیصلہترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ایلیٹ فورس ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں اسپیشل برانچ کے اہلکار کی پرائیوٹ گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کر دیا ہے۔
	جوڈیشل کمیشن میں 4ریٹائرڈ ججز کی بطور رکن تعیناتی منظور، مقبول باقر اور شوکت صدیقی کے نام بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججزکو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنیکی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔چیف جسٹس یحییٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ڈھائی گھنٹے جاری رہا جس میں سپریم کورٹ میں دو ججز تعینات کرنے کیلئے غورکیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوا، لاہورہائیکورٹ کے صرف ایک جج کے نام پراکثریتی ووٹ سے فیصلہ ہوا۔ذرائع نے بتایاکہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے...