2025-07-26@23:35:51 GMT
تلاش کی گنتی: 613

«فرنیچر کو»:

(نئی خبر)
    ایف اے کپ فٹ بال کے تیسرے راؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آرسنل کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر پانچ تین کے اسکور سے ہرا کر چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ آرسنل نے اس دوران پنالٹی کک ضائع کی اور جیت کا موقع گنوادیا۔ ایف اے کپ کے ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے گولز کی بھر مار کر دی۔ مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کے خلاف میچ میں 8 گول داغ دیے۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے جیمز میکٹی نے ہیٹرک کی، مانچسٹر سٹی نے سالفورڈ سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دی۔ لیور پول نے حریف...
    اسلام آباد: ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کے درمیان کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا۔ اسلام آباد کلب میں جب تیسرے دن کھیل ختم ہوا تو پاکستان شاہینز نے 312  رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2  وکٹوں پر 128  رنز بنائے تھے۔  تیسرے دن کے کھیل کی خاص بات محمد ہریرہ کی شاندار بیٹنگ تھی جنہوں نے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کیے۔ یاد رہے کہ محمد ہریرہ جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں  شامل کیا گیا ہے اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی عمدگی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز اسکور کیے تھے۔ محمد ہریرہ نے عمیر بن یوسف کے ساتھ پہلی وکٹ کی...
    دبئی کیپیٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز دبئی (سپورٹس۔ ڈیسک) دبئی کیپیٹلز نے گلبدین نائب اور اولی اسٹون کے شاندار اسپیلز کی مدد سے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پہلے میچ میں ایم آئی ایمریٹس کو ایک رن سے شکست دیدی ۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نکولس پورن کی 40 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار نصف سنچری ناکام رہی۔ یہ جیت ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے کم فرق کا ریکارڈ ہے۔ ایم آئی ایمریٹس کو 15 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے تاہم کیپیٹلز کے بولنگ اسکواڈ نے...
    آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔ یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ لیا۔ اس موقع پر لیام ہیسکٹ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں۔ جب شوہر نے اہلیہ کو بیٹے کے چھکا کھانے پر تسلی دینے...
    اسلام آباد:ویسٹ انڈیز سے پریکٹس میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونےوالے پاکستان شاہین کے کھلاڑی علی زریاب کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں مرغی کا گوشت، انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ مہنگی کرنے والوں کی شامت آگئی، کمشنر کراچی نے ڈنڈا اٹھا لیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گرفتاریاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اشیائے خورونوش کی حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کہا کہ تمام مجسٹریٹس کو ریٹ لسٹ پر عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری پرائس لسٹ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، مجسٹریٹس...
    پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں میزبان ملک کیساتھ کراچی اور لاہور میں مقابلہ کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے، بعدازاں ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور پڑھاؤ ڈالیں گی، پڑوسی ملک افغانستان...
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسین جیم خانہ نے بن یامین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شاہین جم خانہ کو84رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی بنیامین نے صرف19گیندوں پر چار وکٹیں لے کر میچ یکطرفہ کر ڈالا ۔دوسرے میچ میں بقائی ڈولفنز نے دہلی بوائز کو آٹھ وکٹوں سے قابو کیا۔آصف آباد گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں محمد حسین کلبنے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر207رنز اسکور کیے ،اس کی جانب سے مرسلین نے پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36گیندوں پر72،نور النبی نے 23 اور راشد اشرف نے22رنز بنائے ۔جواد احمد اور ابو بکر نے...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کے وژن اورصوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کی زیر نگرانی محکمہ کھیل حکومت سندھ کی جانب سے17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال ،بیچ ٹینس ،بیچ ساکر،بیچ ہینڈ بال ،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں ۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے ۔اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے تمام ڈویژن کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کا انعقاد کریں اور تین بوائز اور تین گرلز کھلاڑیوں کا...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے 60سالہ اسمگلر تاکیشی ایبیساوا نے ایران کو جوہری مواد بیچنے کا اعتراف کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیو یارک کے شہر مین ہٹن میں ایبیساوا کو میانمر سے ایران اور دوسرے ممالک میں یورینیم اور ہتھیاروں کے گریڈ پلوٹونیم سمیت جوہری مواد کی اسمگلنگ کامجرم قرار دیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے میانمر کے میدان جنگ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں اور بھاری مقدار میں ہیروئن اور میتھامفیٹامائن امریکا بھیجنے کا کام کیا ۔ اسی طرح نیویارک سے ٹوکیو تک منشیات کی اسمگلنگ کی۔ امریکی حکام کے مطابق ڈی ای اے کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن، پیشہ ور قومی سلامتی پراسیکیوٹرز، انڈونیشیا، جاپان اور تھائی لینڈ میں امریکی...