2026-07-23@23:36:59 GMT
تلاش کی گنتی: 18327
«بانی چیئرمین»:
(نئی خبر)
ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پناہ لے رکھی تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ کمسن بچی کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی سی سی ڈی پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر معصوم بچی مہک زہرا جاں بحق ہو گئی۔ ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر...
بھکر: کمسن بچی کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے جانے والی سی سی ڈی پولیس ٹیم پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر معصوم بچی مہک زہرا جاں بحق ہو گئی۔ ترجمان سی سی ڈی بھکر کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم افتخار پٹھان اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان نے پناہ لے رکھی تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے شدید مزاحمت کی اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر عبدالستار کھچی (انچارج سی سی ڈی صدر سرکل)،...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغاآسٹریلیا سے تین ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعدپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-01-14 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت و بے حسی ، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی حق تلفی ، سنگین مسائل اور شہر کی ابتر حالت کے خلاف اتوار کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان اور تاریخی ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کے شرکا شہر بھر سے جلوسوں اور ریلیوں کی شکل میں بسوں،ویگنوں، سوزوکیوں،ٹرکوں،کاروں اور موٹر سائیکلوں پرؤشاہراہ فیصل پہنچے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
میرے ہاتھوں میں اس وقت "جہدِ مسلسل" کے نام سے ایک غیر معمولی شخصیّت کی خودنوشت ہے۔ اس کے مصنّف ملک کی معروف اور مقبول شخصیّت سابق آئی جی پولیس ذوالفقار احمد چیمہ ہیں، وہ پولیس سروس کے سُپر اسٹار رہے ہیں اور آج بھی نوجوان افسروں کی اکثریّت اگر کسی کو آئیڈیلائز کرتی ہے یا رول ماڈل مانتی ہے تو وہ ذوالفقار چیمہ صاحب ہیں۔ اس کے پیچھے کئی دہائیوں پر مشتمل ان کا اعلیٰ کردار ہے۔ پولیس ہی نہیں دوسرے محکموں کے افسران بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ چیمہ صاحب نے پوری سروس میں کبھی کسی حکمران (سول یا عسکری) کا غیر قانونی حکم نہیں مانا اور بڑے نامساعد حالات میں بھی ہر جگہ قانون کی حکمرانی...
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ امریکہ سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ پراعتمادنہیں ہے، بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔امریکی صدر کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ...
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان پاک سرزمین میں مداخلت کا گھنانا کھیل بند کردیں، پاکستان کے محافظ کسی صورت پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو استعمال کرنا شرمناک ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مقاصد خاک میں مل گئے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، قوم دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے...
کراچی: ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے لگاتار دوسری فتح حاصل کرلی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے دن قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی 0-4 فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کیوئسٹ اور قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے بھی اپنا پہلا میچ جیت لیا، انہوں نے چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو 1-4 سے ہرایا۔
واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔ اس سبسکرپشن کے ذریعے صارفین عام واٹس ایپ کے مقابلے میں مزید جدید سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کی بچوں کے لیے سخت پرائیویسی کنٹرولڈ فیچر متعارف کروانے کی تیاری واٹس ایپ بیٹا برائے اینڈرائیڈ 2.26.4.8 کے مطابق اس سبسکرپشن پلان میں خصوصی اسٹیکرز، ایپ تھیمز، 3 سے زیادہ چیٹس پن کرنے کی سہولت، ایپ آئیکن کسٹمائزیشن اور نئے چیٹ رنگ ٹونز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ابتدائی فیچرز ہیں اور صارفین کی رائے کی بنیاد پر مزید...
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت چینل ایڈمنز اب یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کی چینل اپڈیٹس کتنی بار فارورڈ کی گئی ہیں۔ یہ نیا فیچر گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے جاری کیے گئے تازہ اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟ اس نئے فیچر کے ذریعے چینل ایڈمنسٹریٹرز کو اپنی پوسٹس کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی۔ فارورڈ کاؤنٹ فارورڈ بٹن کے ساتھ، ایموجی ری ایکشنز کے برابر دکھائی دے گا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکے گا کہ کون سی اپڈیٹس زیادہ شیئر ہو...
کوٹری: نوری آباد کے علاقے جوکھیو مور کے قریب جنگلی گیدڑ نے گھر میں گھس کر سوا سال کی بچی اور والد کو شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گاؤں ولی داد جوکھیو کے ایک گھر میں جنگلی گیڈر کے حملے میں پندرہ ماہ کی بچی نورالحرم اور والد معلم جوکھیو زخمی ہوگئے، بچی کے چہرے پر بہت زیادہ زخم آئے ہیں۔ مزید پڑھیں راولپنڈی؛ گیدڑ کا ماں اور بچے پر حملہ، شدید زخمی واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب گھر کے تمام مکین سوئے ہوئے تھے، دیگر اہل خانہ کے شور مچانے پر گیدڑ بھاگ گیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں ایل ایم یو اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا۔ ڈی ایچ او...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران :ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان مشقوں میں تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی اور یہ مشقیں رواں ماہ منعقد ہوں گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان بحری مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسداران انقلاب کی بحری یونٹس، اور روس و چین کی بحری افواج شریک ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا، اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے، ایران کی بحریہ نے ان مشترکہ بحری مشقوں کا...
تہران (ویب ڈیسک) ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایران کے نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران ، روس اور چین رواں ماہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ ان مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا باقائدہ آغاز 2019 میں ایران کی بحریہ نے کیا تھا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو :گوگل کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2026 کے آغاز پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ناقص معیار کی ویڈیوز، جنہیں عام طور پر AI Slops کہا جاتا ہے، کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 4.7 ارب سے زائد ویوز ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ اس اقدام کو یوٹیوب کی جانب سے پلیٹ فارم پر مواد کے معیار کو بہتر بنانے اور اسپیم پر مبنی خودکار چینلز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔یہ کارروائی نومبر 2025 میں آن لائن ویڈیو ایڈیٹنگ اور ڈیجیٹل کنٹینٹ بنانے والے پلیٹ فارم Kapwing کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد...
تہران: ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی جن میں تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان بحری مشقوں کو ’میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری یونٹس، چین اور روس کی بحری افواج شریک ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مزید پڑھیں امریکا اور اسرائیل کی...
الفلاح گروپ کے چیئرمین کے خلاف "ای ڈی" کی چارج شیٹ پر سماعت 13 فروری کو ہوگی، 140 کروڑ کی جائیداد ضبط
این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے یونیورسٹی سے وابستہ دو ڈاکٹروں کو گرفتار کیا، جبکہ ایک اور ڈاکٹر ڈاکٹر عمر النبی کو 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ذمہ دار بتایا گیا، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے الفلاح گروپ کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ پر غور کے لیے سماعت 13 فروری کو مقرر کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیٹل چودھری پردھان نے سماعت اس وقت ملتوی کر دی جب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ اور اس سے متعلق دستاویزات تقریباً 10...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی ایشیاء کا سب سے پہلا اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم، ایگریکلچر ٹیسٹنگ، ڈرگ ٹیسٹنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) اور لیبارٹری آپریشنز کی لانچنگ کردی گئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سائنسدانوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھا۔ افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سفارتکاروں کاخیر مقدم کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہندوستان، جو کبھی گنگا جمنی تہذیب کا علمبردار سمجھا جاتا تھا، آج مذہبی عدم رواداری کے نئے دور سے گزر رہا ہے۔ مگر اب یہ عدم رواداری صرف مسلمانوں، عیسائیوں یا سکھوں تک محدود نہیں رہی۔ ایک نئی حقیقت ابھر رہی ہے: ہندوؤں کے اندر ہی ذات پات کی لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے، جہاں اونچی ذات کے ہندو (جیسے برہمن، راجپوت، بنیا) نچلی ذات کے ہندوؤں (دلت، OBC) پر ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے حالیہ احکامات نے اس آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے، جو ذات پات کے فرق کو نظر انداز کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے احتجاج کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے الجزائر کا ایک ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لانگ مارچ 2سی کیریئر راکٹ نے لانچ سینٹر سے اڑان بھری اور سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔ الجزائر کا یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمین کی منصوبہ بندی اور قدرتی آفات کی روک تھام اور ان کے اثرات میں کمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ مشن چین کے لانگ مارچ راکٹ سلسلے کا 629واں مشن تھا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ)کے چیئرمین ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستانی حدود میں بزدلانہ حملے کے باوجود پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم ہے، ہم حکومت کو جنگی حالات اور ایمرجنسی میں حکومت کو ایک ارب ڈالر ماہانہ دے سکتے ہیں۔ملک محمد بوستان نے بھارت کے ساتھ کشیدہ صورتحال پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار نہیں تھے،کشیدہ صورتحال کے باوجود اب بھی ایکسچینج کمپنیز نے دس ملین ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں فروخت کیے ہیں، کرنسی مارکیٹس میں کوئی خوف نہیں ہے۔چیئرمین ای کیپ ملک بوستان نے کہا کہ یومیہ 25 ملین ڈالر انٹر بینک میں دے رہے ہیں اوراگر کوئی ایمرجنسی...
پہلی اور دوسری جنگِ عظیم کا مرکز یورپ رہا۔ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سرد جنگ کا دور شروع ہوا۔ امریکا اور سوویت یونین کی اس سرد جنگ کا مرکز تھا مشرقِ وسطیٰ۔ سرد جنگ کے اثرات سے سوویت یونین اپنی Planned economy میں ناکام ہوااور ٹوٹ گیا۔ نیو ورلڈ آرڈرکی بنیاد ، عراق میں صدام حسین کے خاتمے کے ساتھ پڑی۔ اب دنیا میں ایک نئے ورلڈ آرڈر یا پھرکینیڈا کے وزیرِاعظم جیسا کہہ رہے ہیں Rapture ہوا ہے، یعنی دوسری جنگِ عظیم کے بعد وجود میں آنے والی اقوامِ متحدہ اب بے معنی نظر آ رہی ہے۔ اب تو ایسی رسم چل پڑی ہے کہ Might is right یا پھر جس کی لاٹھی اسی کی بھینس۔ اقوامِ متحدہ...
دنیا کے متعدد قائدین نے اپنے تجربے کی روشنی میں امریکا کی دوستی کو امریکا کی دشمنی سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے اور یہ بات کافی حد تک درست بھی ہے،بہت سے ممالک اور ان کے حکمرانوں کی مثالیں موجود ہیں جنھوں نے امریکا سے بھرپور دوستی نبھائی مگر امریکا نے انھیں اپنے مفادات کے کھیل کا حصہ بنایا اور ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ امریکا کے اس شاطرانہ رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے حال ہی میں کینیڈا نے امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے ’’ کم خطرناک‘‘ راستے کا انتخاب کیا ہے۔ کینیڈا اور برطانیہ کی قیادت نے اپنی یہ حکمت عملی بنائی ہوئی تھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک ایسے معاہدے کو اپنانے کے لیے تیار ہے جو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی عدم موجودگی کی ضمانت دے اور ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے دوران، ایران نے ایک بار پھر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک ایسے معاہدے کو اپنانے کے لیے تیار ہے جو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی عدم موجودگی کی ضمانت دے اور (ایران پر عائد) پابندیاں ختم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران : ایران نے چین اور روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بحرہند میں ہونے والی یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور امریکی بحری بیڑا بھی خطے میں موجود ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق مشترکہ بحری مشقوں ’میری ٹائم سیکیورٹی بیلٹ‘ 2019 میں ایرانی بحریہ کی درخواست پر شروع ہوئی تھیں اور اب تک یہ مشقیں سات مرتبہ منعقد ہو چکی ہیں۔ جبکہ تینوں ممالک نے ان مشقوں کے لیے شمالی بحر ہند کے علاقے کا انتخاب کیا ہے جس میں تینوں ممالک کے بحری بیڑے حصہ لیں گے۔ایرانی میڈیا ذرائع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد عالمی بحری تجارت کی...
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا گانا تیار کرلیا ہے جسے ان کے انتقال کے بعد منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے اس گانے کو دنیا کے لیے اپنا آخری پیغام قرار دیا۔ جیکی چین کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر نئے انداز سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ان تجربات کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ انسان کو اپنے جذبات اور خیالات کو مؤخر کرنے کے بجائے بروقت...
عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا خصوصی گانا ریکارڈ کر لیا ہے جو ان کے انتقال کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات جیکی چین نے بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اس گانے کو اپنی زندگی کا آخری پیغام قرار دیا۔ جیکی چین نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی اور وقت کی قدر پر نئے انداز سے غور کرنے پر مجبور کیا۔ ان تجربات کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جذبات اور خیالات کو مؤخر کرنے کے بجائے فوراً ظاہر کرنا چاہیے۔ اداکار...
سٹی 42: پاکستان او آئی سی اسلامی کمیشن کا نائب چیئرمین منتخب ہوگیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو اسلامی کمیشن برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی امور کا نائب چیئرمین منتخب کر لیا گیا، اسلامی کمیشن برائے اقتصادی، ثقافتی و سماجی امور کا 48 واں اجلاس گذشتہ دنوں جدہ، سعودی عرب میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا انعقاد اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ کونسل کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے کیا گیا۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان کے او آئی سی کے لئے مستقل مندوب سید فواد شیر نے کی۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں پاکستان کی ترجیحات اور خدمات کو اجاگر کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم، وزرائے خارجہ...
قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر شیرپاؤ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 13 سال میں کرپشن بڑھی ہے۔چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بے روزگاری تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، صوبے میں بےامنی بدترین شکل اختیار کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور میں کرپشن میں اضافہ ہوا، خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صوبے کی یونیورسٹیاں دیوالیہ ہونے کے قریب ہیں۔قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے مزید کہا کہ ضلع میں ریسکیو 1122 کی خالی عمارت کا افتتاح کیا گیا، جس میں نہ گاڑیاں ہیں اور نہ ہی اہلکار ہیں۔
یہ مشق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اقدام پر 2019 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک اس کے سات راؤنڈز ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران، چین اور روس کی بحری افواج کی مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے تسنیم کے دفاعی نمائندے کے مطابق آٹھویں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی بیلٹ مشق اس سال فروری کے آخر میں شمالی بحر ہند کے علاقے میں منعقد کی جائے گی، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ اور چین اور روس کی بحریہ کے یونٹس شرکت کریں گے۔ یہ مشق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اقدام پر 2019 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک اس کے سات...
پولیس کے مطابق ملک عامر خان درانی اور سدیس کو کسی نے بیٹھک میں قتل کیا ہے۔ جبکہ ایک تیسرے نعیم کو ملک عامر کے موٹرکار میں سورانی پارک کے نزدیک قتل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل کے چیئرمین اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل چیئرمین ملک عامر خان اور ان کے ساتھی سدیس خان کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق سورانی پارک کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملک عامر خان درانی اور سدیس کو کسی نے بیٹھک میں قتل کیا ہے۔ جبکہ ایک...
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے...
ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایاں بھٹی کے مقام پر راج ولی نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت گھر کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں...
چین کی کمرشل سپیس کمپنی گی سپیس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کر لیا، اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور قریبی خطوں میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیوٹی سروسز کے فروغ میں تعاون کرنا ہے۔پاک سیٹ کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی بہتر کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سہارا دینے میں مدد دے گی۔گی سپیس کے بیان کے مطابق تعاون کا دائرہ کار پالیسی ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ پر مشتمل ہوگا، خاص طور پر کمپنی کے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ آئی او ٹی نیٹ ورک گی سیٹ کام کے حوالے سے جسے پاکستان اور...
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کا معدنی شعبہ قومی خوشحالی اور معاشی خود کفالت کا محور بن گیا۔پاکستان کے معدنی شعبہ نے عالمی صنعتی سپلائی چین میں مضبوط مقام حاصل کرلیا ۔ پاکستان کی جانب سے چین کو معدنی برآمدات میں 2025 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان سے تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی برآمدات بڑھ کر 1.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ایلومینیم خام کی برآمدات میں 4700 فیصد اضافہ ہوا جس کی بدولت برآمدات 14.16 ملین ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئیں، چین کو زنک کی برآمدات 110.90 ملین ڈالر اور کرومائٹ کی برآمدات 89.43 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔چین کی صنعتی ترقی اور گرین انرجی منصوبوں میں پاکستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا بلاگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پرانے سِم کارڈز اور دیگر مواصلاتی برقی آلات سے بڑی مقدار میں سونا حاصل کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بلاگر کا کہنا ہے کہ اس نے جدید کیمیکل اور سائنسی طریقوں کی مدد سے مختلف الیکٹرانک چپس کو پراسیس کیا اور بالآخر تقریباً 191 گرام سے زائد سونا جمع کرنے میں کامیاب رہا۔بلاگر کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے اس نے اسٹرانگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے پیچیدہ کیمیائی مراحل اختیار کیے، جو عام افراد کے لیے نہ صرف مشکل بلکہ خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پورے عمل کی ویڈیو اس...
اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب ایک 38 سالہ چینی شہری کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم، جو بارسلونا کے نزدیک ایک حجام کی دکان کا مالک ہے، پر الزام ہے کہ اس نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے حماس کو تقریباً 600,000 یورو فراہم کیے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے یہ رقم مبینہ طور پر حماس سے منسلک ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے منتقل ہونے کے شواہد حاصل کیے۔ پولیس نے تفتیش کے دوران کم از کم 31 مختلف کرپٹو ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی، جو مشتبہ والٹس سے حماس سے وابستہ ایڈریس پر بھیجی گئی تھیں۔ ملزم کی دکان اور رہائش گاہ سے کرپٹو اثاثے، نقد...
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کیخلاف الزامات میں کرپٹوکرنسی کی ترسیلِ کے ذریعے حماس گروپ کی معاونت کرنا شامل ہے۔ گرفتار ملزم 38 سالہ چینی شہری ہے جو بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب ایک 38 سالہ چینی باشندے کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کیخلاف الزامات میں کرپٹوکرنسی کی ترسیلِ کے ذریعے حماس گروپ کی معاونت کرنا شامل ہے۔ گرفتار ملزم 38 سالہ چینی شہری ہے جو بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔اسپین کی مقامی تحقیقاتی ٹیموں کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے حماس کو تقریباً 600,000 یورو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کیے جن کے ثبوت ایسے ڈیجیٹل والٹس سے ملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے عالمی توانائی منڈی میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں وینزویلا کی تیل صنعت پر عائد بعض اہم پابندیوں میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جسے عالمی سطح پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وینزویلا کے لیے ایک نیا جنرل لائسنس جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت تیل کی معمول کی لین دین، فروخت، ترسیل، ریفائننگ اور برآمدات سے متعلق سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے، خصوصاً امریکی کمپنیوں اور اداروں کے لیے یہ راستہ دوبارہ کھل گیا ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد وینزویلا کی توانائی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور عالمی منڈی...
امریکی مالیاتی تسلط کے خلاف عالمی دباؤ کے باعث بھارت، چین اور برکس نے ڈالر سے منہ موڑ لیا۔ دہائیوں تک امریکی ڈالر کی حکمرانی قائم رہی، جس نے عالمی تجارت، زرمبادلہ کے ذخائر اور اشیاء کی منڈیوں کو سہارا دیا لیکن اب یہ برتری ایک ایسے دباؤ کی زد میں ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایشیا، افریقا، لاطینی امریکا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک اب اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا کسی ایک ملک کے زیرِ اثر واحد کرنسی پر انحصار کرنا دانشمندی ہے؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ممالک اب تیزی سے ایسے متبادل ذرائع تیار کر رہے ہیں جو عالمی مالیاتی نظام کا ڈھانچہ بدل کر رکھ سکتے ہیں۔ اس تبدیلی...
بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں یو سی چیئرمین عامر درانی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، چیئرمین اور ان کے دوست حجرے میں موجود تھے کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ پوسٹ مارٹم کیا جا سکے۔ علاقائی پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان کا معدنی شعبہ قومی خوشحالی اور معاشی خود کفالت کا محور بن گیا۔ پاکستان کے معدنی شعبہ نے عالمی صنعتی سپلائی چین میں مضبوط مقام حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے چین کو معدنی برآمدات میں 2025 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان سے تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی برآمدات بڑھ کر 1.14 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایلومینیم خام کی برآمدات میں 4700 فیصد اضافہ ہوا جس کی بدولت برآمدات 14.16 ملین ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئیں، چین کو زنک کی برآمدات 110.90 ملین ڈالر اور کرومائٹ کی برآمدات 89.43 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ چین کی صنعتی ترقی اور گرین انرجی منصوبوں میں پاکستان کے معدنی وسائل...
نوشہرہ: نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایاں بھٹی کے مقام پر راج ولی نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت گھر کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دعا (عمر 1 سال) کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں راج ولی (عمر 35 سال)، ام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو شدید تشویش کا باعث قرار دیتے ہوئے اسے “انتہائی خطرناک” قرار دیا ہے۔ یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا جب برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر ہیں اور دونوں ممالک تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ کے لیے چین کے ساتھ کاروباری تعلقات میں جانا ممکنہ طور پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کینیڈا کو بھی چین کے ساتھ اقتصادی معاہدوں میں محتاط رہنے کی تنبیہ کی اور کہا کہ وہاں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان کے معدنی شعبے میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی ہے، جسے ماہرین معاشی استحکام اور خودکفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری اور اصلاحاتی وژن کے باعث معدنی شعبہ اب قومی خوشحالی کا ایک مضبوط ستون بنتا جا رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان کے معدنی وسائل نے عالمی صنعتی سپلائی چین میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔ خاص طور پر 2025 کے دوران چین کو پاکستانی معدنی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے معاشی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔ اعداد و شمار کے...
بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بسیہ خیل میں چیئرمین یوسی عامر درانی اپنے دوستوں کے ساتھ حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ بنوں: امن کمیٹی ممبران پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحقامن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے: پولیس پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے یوسی چیئرمین سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی اسپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور قریبی خطوں میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیوٹی سروسز کے فروغ میں تعاون کرنا ہے۔ پاک سیٹ کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی بہتر کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سہارا دینے میں مدد دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین ای مائننگ پلیٹ فارم کا آغاز، معدنی شعبے میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع گی اسپیِس کے بیان کے مطابق تعاون کا دائرہ کار پالیسی ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ پر مشتمل ہوگا،...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں جہیز اور حق مہر سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اہم ریمارکس دیئے ہیں۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ حق مہر میں جو چیزیں لکھی ہوں، شوہر ان کی ادائیگی کا پابند ہے۔ عورت کے ساتھ جب شادی کی جاتی ہے تو نکاح نامے کے تحت درج ادائیگی لازم ہوتی ہے۔ درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حق مہر میں 40 تولہ بہت زیادہ ہے اور شوہر 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے...
لاہور: گرین شرٹس چمچماتی ٹرافی گھر پر ہی رکھنے کیلیے بے چین ہیں، آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کا سنہری موقع مل گیا، ہفتے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فتح درکار ہوگی، قذافی اسٹیڈیم لاہور ایک بار پھر شائقین سے کھچا کھچ بھرنے کی توقع ہے، صائم ایوب امیدوں کا محور ہوں گے، ابرار احمد، شاداب خان اور محمد نواز بھی ایک بار پھر اسپن بولنگ کا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں، کپتان سلمان علی آغا ون ڈائون پوزیشن پر تیز کھیل پیش کرنے کے لیے پر امید دکھائی دیتے ہیں، ایک بار پھر مہمان سائیڈ کو اسپن جال میں پھنسانے کا پلان بنا لیا ہے، پلئینگ الیون میں بعض تبدیلیوں پر بھی غور ہونے لگا، کینگروز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260131-01-4 بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین جتنا بھی ترقی کر لے وہ کسی بھی مرحلے پر دوسرے ممالک کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا چین کی پرامن ترقی سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے نہ کبھی کسی جنگ کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کسی غیر ملکی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ کیا ہے‘ چین برطانوی شہریوں کو یکطرفہ طور پر ویزا فری سہولت فراہم کرنے پر فعال طور پر غور کرنے کے لیے تیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260131-01-3 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز یا پریس کانفرنس ضروری نہیں ہوتی،ضرورت ہو تو بات کی تصدیق کی جاتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے قریب اسپتال لایا گیا اور دکھایا گیا ، عمران خان کو جیل میں باورچی، خدمت گزار اور ورزش کرنے کے لیے مشین بھی دی گئی ہے۔طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ تمام قیدیوں کی صحت اور حقوق کا خیال رکھے ، عمران خان سزا یافتہ ہیں ان کی سیکورٹی...
امریکا نے وینزویلا کی تیل صنعت پر پابندیاں نرم کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی تیل صنعت کے لیے جنرل لائسنس جاری کیا، نئے لائسنس سے حکومت کو معمول کی تیل ٹرانزیکشنز کی اجازت مل گئی، تیل کی برآمد، فروخت، ترسیل اور ریفائننگ امریکی اداروں کیلئے ممکن ہو سکے گی۔ محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ وینزویلا میں سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔علاوہ ازیں چین نے کہاہے کہ امریکا تیل کی فراہمی میں خصوصی رعایت کیلیے دبائوڈال کر وینزویلا کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چین اس کی مذمت کرتا ہے، یہ بات امریکا میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگ یو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے برطانوی شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور برطانی وزیرِا عطم کی ملاقات کے بعد چین نے برطانوی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزا فری سفر کی منظوری دے دی ہے۔چین اور برطانیہ نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیے، ویزا فری سہولت برطانوی کمپنیوں کے لیے چین میں توسیع آسان بنائے گی، چین کی جانب سے ویزا فری اسکیم کا مقصد برطانیہ کی سروسز سیکٹر کو بڑھانے اور معیشت میں ترقی دینا ہے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے دورہ چین کو برطانیہ کیلئے ترقی کا موقع قرار دیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ چین کے ساتھ کاروبار کرنا ان کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ ہو سکتا ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان برطانیہ اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کیے گئے ان معاہدوں کے بعد سامنے آیا ہے جن کا اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹامر اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹامر اپنے دورہ چین کے تیسرے روز اس وقت شنگھائی میں موجود ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی کو اپنا دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ چینی صدر کوبہت قریب سے جانتے...
بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج میں پولیس نے ایک خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کے قتل کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتولہ کے ساتھ ہی کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 32 سالہ آمنہ بیگم اور ان کی 8 سالہ بیٹی مریم اختر کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں 19 جنوری کو سراج دی خان کے راج نگر علاقے میں واقع ایک کرائے کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: نصیبو لعل کا گانا اونچی آواز میں چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ، ’سزا کیا ہوگی‘ جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران...
سٹی 42 : پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقریب تقسیم ایوارڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق لوگو ڈیزائن مقابلہ نومبر 2025 میں وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ہوا تھا۔ مقابلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈیزائنز موصول ہوئے، اعلامیہ کے مطابق شارٹ لسٹںگ کے بعد تین بہترین ڈیزائنز کو فائنل کیا گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کامیاب ڈیزائنرز کو اسناد اور نقد انعامات دیئے، اس موقع پر...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقریب تقسیم ایوارڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق لوگو ڈیزائن مقابلہ نومبر 2025 میں وزارتِ خارجہ کے زیراہتمام ہوا تھا، مقابلےمیں ملک بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈیزائنز موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق شارٹ لسٹنگ کے بعد تین بہترین ڈیزائنرز کو فائنل کیا گیا۔وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کامیاب ڈیزائنرز کو اسناد اور نقد انعامات دیے۔ اس موقع پر سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کے تخلیقی ٹیلنٹ کی عکاس ہے، نوجوان دوستی اور خیرسگالی کے سفیر کے طور پر...
عمران خان صحت مند اور ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز ضروری نہیں ہوتی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند اور بالکل ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز یا پریس کانفرنس ضروری نہیں ہوتی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے قریب اسپتال لایا گیا اور دکھایا گیا ، عمران خان کو جیل میں باورچی، خدمت گزار اور ورزش کرنے کے لیے مشین بھی دی گئی ہے ۔طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ تمام قیدیوں کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین کے چیک اپ کےلیے نجی اسپتال کے 2 ڈاکٹرز کے نام دے دیے۔ سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاجی دھرنا دیا، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپتال منتقلی سے پہلے بانی کے ذاتی معالج یا گھر والوں کو نہ بتانا بہت بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین سے متعلق معاملات کو خفیہ رکھنا اور پھر متضاد بیانات دینا جلتی پر تیل ڈالنا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کےلیے نئی درخواست دائر کردی ہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے عوام کو آگاہ نہ کرنا تشویشناک بات ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی...
تُرک صدر سے اپنی ایک ملاقات میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک، ایران کے داخلی معاملات سے متعلق، مغربی-صیہونی میڈیا کے جانبدارانہ اور یکطرفہ پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اس وقت اعلیٰ تُرک حکام سے مشاورت کے لئے انقرہ میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج سہ پہر کو تُرک صدر "رجب طیب اردگان" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف شعبوں میں ایران-ترکیہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے اپنے روابط مزید مستحکم و وسیع کرنے کا عزم کیا۔ سید عباس عراقچی نے ترکیہ کے اس موقف کو سراہا جس میں وہ ایران کی خودمختاری کی حمایت اور...
لاہور: بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے میں پولیس نے مقدمے کے مدعی سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگوا لیا جس پر لواحقین نے پولیس پر زبردستی کیے جانے کا الزام عائد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ خاندان نے انگوٹھا لگوانے کے بعد ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار زبردستی انگھوٹھا لگوا کر گئے، قصور وار محکموں کو ریلیف دینے کے لیے سادہ کاغذ پر انگوٹھے اور سائن کروائے گئے۔ دوسری جانب ترجمان لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفی خاندان کے والد کا انگوٹھا کسی کو ریلیف دینے کے لیے نہیں لگوایا گیا بلکہ...
چین سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سِم کارڈ چپس اور دیگر برقی آلات سے 191.73 گرام سونا حاصل کر لیا۔ صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر نے بتایا کہ اس نے اسٹرانگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے متعدد پیچیدہ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ سونا جمع کیا۔ بلاگر نے اس طریقے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کا نام ’سِم الکیمی‘ پروسیس رکھا۔ جس کو دیکھ کر ناظرین بھی سونا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ دس سال تک کام کرنا اتنا اچھا نہیں جتنا کباڑ اکٹھا کرنا ہے۔ صارف نے بلاگر سے یہ طریقہ سیکھنے کے...
ناسا کے ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کی 2008 میں کھینچی گئی ایک شاندار تصویر دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس تصویر میں 2 دور دراز کہکشائیں آہستہ آہستہ ایک دوسرے کے قریب آرہی ہیں اور ان کے ملاپ کا منظر ایسا لگتا ہے جیسے خلا میں پرندوں کی ایک جوڑی تیررہی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا زندگی کے آثار تلاش کے لیے 20 سیاروں پر منی ٹیلی اسکوپ بھیجے گی یہ کہکشائیں زمین سے تقریباً 650 ملین نوری سال دور ہیں اور فلکیاتی برج قوس میں واقع ہیں۔ اس نادر مظہر کو ESO 593-8 کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ کہکشاؤں کے آہستہ ملاپ کی ایک کلاسک مثال سمجھا جاتا ہے۔ تصویر میں ظاہر ہونے والا پرندے...
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بھاٹی گیٹ کے قریب خاتون اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوس ناک واقعے میں خاتون کے خاوند کو حراست میں لینے اور تشدد کی اطلاعات پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈی آئی جی کی جانب سے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کردیا گیا ہے اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے اعلی سطح کی تحقیقات ہوں گی اور ڈی آئی جی آپریشنز نے آئی اے بی کو آزادانہ انکوائری کے لیے خط لکھ دیا، انکوائری...
چین کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو ملاقات کے دوران طویل المدتی، مستحکم اور جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا، جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کا اثر کم ہو گیا۔ گریٹ ہال آف دی پیپل میں 80 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی نظام میں حالیہ خلل اور غیر متوقع پالیسیوں سے عالمی استحکام متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین تب ہی مؤثر ہو سکتے ہیں جب بڑے ممالک بھی ان پر عمل کریں، اور امریکا کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بصورت دیگر دنیا جنگل کے قانون کی...
ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے لاہور میں گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں باکسنگ کے مستقبل کے مقابلوں اور باکسنگ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا، باکسنگ کو فروغ دینے اور مستقبل میں پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے باکسنگ ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے تعمیری بات چیت کی گئی۔ عامر خان نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ پہلے کامیاب باکسنگ ایونٹ کی طرح اعلیٰ سطح ایونٹس کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی، عامر خان نے پنجاب میں ایک پروفیشنل باکسنگ اکیڈمی اور تربیتی جم قائم کرنے کے اپنے دیرینہ عزائم کا بھی اظہار...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔صوابی میں پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی کی اطلاعات سامنے آ رہی تھیں، وزراء بانی چیئرمین کی صحت سے متعلق مسلسل جھوٹ بولتے رہے۔انہوں نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، ایک ملاقات سے کیا فرق پڑ جاتا اگر وہ اپنے لیڈر سے مل لیتے؟اسد قیصر نے مزید کہا کہ صوابی کے عوام سے امید ہے کہ وہ کل بھرپور طریقے سے نکلیں گے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے نمائندے...
اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں پر نصب کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں بالخصوص بچوں کی جان کے تحفظ اور سہولیات...
لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور بچی کے والد نے ایس پی اور ایس ایچ او پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ جب میں اپنی بیوی اور بچی کے سیوریج لائن میں گر کر حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع دینے کیلئے تھانے گیا تو پولیس نے مجھے ہی گرفتار کرلیا۔گفتگو کے دوران غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ایس پی بلال اور ایس ایچ او زین نے مجھے تشدد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے شہر کولکتہ کے دو گوداموں میں شدید آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے آنند پور میں 26 جنوری کی صبح پیش آنے والی شدید آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے میں دو گوداموں میں آگ لگ گئی تھی، جس نے پڑوس کے علاقوں کو بھی متاثر کیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رات تقریباً 3 بجے کے قریب ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی اور جلد ہی یہ آگ نزدیکی گودام تک پھیل گئی۔ فائر فائٹرز کے پہنچنے تک دونوں گوداموں میں شعلے شدید ہو چکے تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے...
گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے چین کے ساتھ تقریباً 200 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جن میں سے ایک تہائی اب باقاعدہ معاہدوں میں تبدیل ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں 2 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، نائب صدرسینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن یہ بات جمعے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کے تعلقات، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور ملک کی اقتصادی سفارتکاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو پاک چین تعلقات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں خطے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کی ان چند مثالوں میں سے ہے جو وقت، حالات اور عالمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی گئی ہے۔ یہ تعلق محض سفارتی یا معاشی نہیں بلکہ اعتماد، احترام، بھائی چارے اور باہمی تعاون پر مبنی ایک زندہ رشتہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنا ونڈو کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ اور جشنِ بہاراں کی مناسبت سے منعقدہ شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سابق گورنرز خیبر پختونخوا حاجی غلام علی اور اقبال ظفر جھگڑا، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان داؤد خان، وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور...
متوفی ماں بیٹی بھاٹی گیٹ لاہور میں ماں بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے معاملے میں مقدمے کے مدعی خاتون کے والد ساجد حسین سے سادہ کاغذ پر دستخط اور انگوٹھے لگوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تھانے میں متاثرہ خاتون کے والد ساجد حسین کے انگوٹھا لگوانے کے بعد کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکار زبردستی سادہ کاغذ پر انگوٹھا لگوا کر لے گئے۔ ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے پر داتا دربار منصوبے کی پوری ٹیم معطلڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے بھاٹی چوک میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر سخت ایکشن لے لیا۔ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور جیل میں قیام سے متعلق صورتحال انتہائی سنگین ہے اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو پورا ملک ہل جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت پر زور دیا کہ شوکت خانم ہسپتال کے معالجین کو بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو بھی ملاقات کا موقع فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض سیاسی محاذ آرائی کا معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی اور عوامی شعور...
یہ بات ایرانی وزیر خارجہ نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ملاقات و گفتگو کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، اس گفتگو کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سید عباس عراقچی نے اپنے ترکی کے دورے اور اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات و گفتگو پر خوشی کا اظہار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری اچھی اور مفید گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی ریجیم اسرائیل کی جارحیت اور جنوری کے واقعات (ہنگاموں) کے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk سپریم کورٹ سہیل آفریدی عظمیٰ بخاری وزیراعلٰی پنجاب
واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران سے بات کرنے کا منصوبہ ہے ، حملےکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس تمام آپشنز موجود ہیں ۔ بہت بڑی اور طاقتور امریکی بحری قوت رواں دواں ہے۔ بہتر ہوگا کہ انہیں استعمال نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننےدیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مزید بات چیت کا ارادہ ہے۔پہلے بھی ایران سے بات چیت ہو چکی ہے اور آئندہ بھی ہوگی۔امریکی صدر نے چین کے ساتھ کاروبار کرنا برطانیہ کے لیے بہت خطرناک...
ویب ڈیسک : چیئرمین لیسکو عامر ضیا نے کہا ہے کہ بسنت تفریح کا موقع ہے اس موقع پر قانون کے اندر رہتے ہوئے فیسٹول منائیں ،دھاتی تار کا استعمال لیسکو سسٹم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ لیسکو کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت کی صورت عوام کو تفریح کا موقع دیا ہے عوام اسے اچھائی کی طرف لے کر جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ بسنت پر کہیں بھی بجلی بند نہ ہو، انتظامات مکمل ہیں تاکہ لوگ انجوائے کریں۔ لیکن اگر دھاتی تار کا استعمال کیا گیا تو وہ سسٹم کے لیے نقصان دہ ہے جس سے بجلی کا...
اسلام آباد میں شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے تمام کھلے گٹروں پر معیاری ڈھکن لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں شہریوں بالخصوص بچوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع اور فوری عملی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس خصوصی مہم کے تحت اسلام آباد کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں موجود کھلے گٹروں اور مین ہولز کو معیاری، مضبوط اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام...
انقرہ: ایران نے امریکا کی ممکنہ فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے لیے ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ رہے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ترکی اس وقت امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ترک حکام ایرانی قیادت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کچھ رعایتیں دے تاکہ خطے کو ایک بڑے اور تباہ کن تنازع سے بچایا جا سکے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ویڈیو کانفرنس کی تجویز بھی دی ہے، تاہم ایران اور...
—فائل فوٹو چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ بسنت تفریح کا موقع ہے دھاتی تار کا استعمال لیسکو سسٹم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ لاہور: بسنت پر آسمان روشن کرنیوالی سرچ لائٹس کی مانگ میں اضافہرات میں پتنگ بازی کے لیے شہری سرچ لائٹس کی دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔ جاری کیے گئے بیان میں چیئرمین لیسکو عامر ضیاء نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت کی صورت عوام کو تفریح کا موقع دیا ہے عوام اسے اچھائی کی طرف لے کر جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ بسنت پر کہیں بھی بجلی بند نہ ہو، انتظامات مکمل ہیں تاکہ لوگ انجوائے کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شوہر نکاح نامے میں درج حقِ مہر کی مکمل ادائیگی کا قانونی طور پر پابند ہوتا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حقِ مہر سے متعلق مقدمات کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حقِ مہر میں مقرر کیے گئے 40 تولے سونا غیر معمولی طور پر زیادہ ہے اور ان کا موکل 20 تولے سونا ادا کرنے پر آمادہ ہے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر رقم یا سونے کی مقدار میں اضافہ کیا جائے تو ممکن ہے خاتون تصفیے پر رضامند ہو جائیں، تاہم عدالت اس نوعیت کے...
سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق متعدد درخواستیں خارج کر دیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ نکاح نامے میں درج حقِ مہر کی ادائیگی شوہر کے لیے لازم ہے اور شادی کے وقت اس کی ادائیگی کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خلع لینے والی خاتون بھی حقِ مہر کی مکمل ادائیگی کی مستحق ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے اور صرف 20 تولہ ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مزید اضافہ کیا جائے تو ممکن ہے...
ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا گانا ریکارڈ کر لیا ہے جو ان کی وفات کے بعد ریلیز کیا جائے گا، جسے وہ دنیا کے لیے اپنا آخری پیغام قرار دیتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے 28 دسمبر کو بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے موقع پر کہی 71 سالہ اداکار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے ان کی زندگی کے بارے میں سوچ کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق ان تجربات نے انہیں یہ احساس دلایا کہ انسان کو اپنے خیالات اور...
پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے انٹرنیشنل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے آنے والے مسافر سے 1185 گرام سونے کے زیورات، کاسمیٹکس پرفیومز کی بڑی مقدار برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام نے مسافر کو گرین چینل سے ریڈ چینل پر منتقل کرکے اسکے سامان کی اسکیننگ کی گئی۔ حکام نے پروفائلنگ کی بنیاد پر امریکا سے آنے والے مشکوک مسافر کو ریڈ چینل پر منتقل کیا تھا۔ اسکیننگ کے دوران مسافر سے تجارتی مقدار میں قابل ٹیکس و ڈیوٹی اشیاء برآمد ہوئیں۔ برآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس پر اور اس کے کزن پر تشدد کیا اور بیوی اور بچی کے قتل کا جھوٹا اعتراف کرانے کی کوشش کی۔ غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بچی کو اپنی آنکھوں سے سیوریج لائن میں گرتے دیکھا، تاہم ایس پی اور ایس ایچ او اس پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے رہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ پولیس زبردستی قتل منوانا چاہتی تھی اور اسی مقصد کے لیے تشدد کیا گیا۔ ...
وزارتِ صحت اور ڈریپ نے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا کے خلاف عالمی تعاون اور مقامی تیاری کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں چین کی معروف دوا ساز کمپنی ہواہوئی ہیلتھ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پاکستان میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ہیپاٹائٹس ڈیلٹا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چین کی کمپنی نے جدید تحقیق پر مبنی ہیپاٹائٹس ڈیلٹا تھراپی (HH-003) کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ دوا حال ہی میں فیز ٹو کے کامیاب بین الاقوامی کلینیکل ٹرائلز مکمل کر چکی ہے۔ چین میں اس کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی بنیاد پر منظوری بھی حاصل کر چکی ہے۔ امریکن فوڈ...
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی ، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لے گئی۔وزیراطلاعات کے مطابق خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لیے پولیس بچی کے والد کو لےگئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گرگئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر...
لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کے واقعے میں نیا موڑ آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے پولیس افسران پر تشدد اور زبردستی قتل کا اعتراف کرانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر لاہور بھاٹی گیٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں جاں بحق خاتون اور بچی کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پولیس نے واقعے کی اطلاع دینے پر انہیں ہی حراست میں لے لیا۔ نجی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایس پی بلال اور ایس ایچ...
عابد چوہدری: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد پولیس کے کردار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متوفیہ کے خاوند کو حراست میں لینے اور مبینہ تشدد کی اطلاعات سامنے آنے پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کی جانب سے واقعے پر پولیس کے مجموعی رسپانس کا...