اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مین ہولز کورز لگانے، فٹ پاتھوں کی مرمت اور سڑکوں پر نصب کرب سٹونز کی بحالی کی وسیع مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کے تمام متعلقہ شعبے، ایم سی آئی اور آئی سی ٹی انتظامیہ کو احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شہریوں بالخصوص بچوں کی جان کے تحفظ اور سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے جامع اور فوری عملی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس خصوصی مہم کے تحت دارالحکومت اسلام آباد کے تمام شہری و دیہی علاقوں میں کھلے گٹروں/ مین ہولز کو معیاری اور محفوظ ڈھکنوں سے ڈھانپا جائیگا۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں واقع ہر مین ہول، چاہے وہ سی ڈی اے، پی ٹی سی ایل، واپڈا، ایس این جی پی ایل یا کسی دیگر ادارے کے زیرِ انتظام ہو، کو ہر صورت معیاری ڈھکن سے ڈھانپا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی مہم تمام کھلے مین ہولز کور ھونے تک جاری رہے گی اور کوئی مین ہول نظر انداز نہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر گزشتہ روز سے سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ شہری کسی بھی مقام پر کوئی کھلا یا غیر محفوظ مین ہول/گٹر دیکھیں تو متعلقہ انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

علاوہ ازیں، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں اور گذرگاہوں پر موجود فٹ پاتھوں کی بحالی اور خراب کرب سٹونز کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کو بہتر بنانے کیلئے پرانے سیکٹرز اور مراکز پر خراب اور ٹوٹے ہوئے فٹ پاتھوں کی مرمت کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے و ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ ٹیمیں فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بناکر شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے ناصرف شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ شہر کے خوبصورت اور منظم ماحول کو بھی برقرار رکھا جاسکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر اسلام آباد میں شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے تمام کھلے گٹروں پر معیاری ڈھکن لگانے کا فیصلہ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی امریکا کے معروف تھنک ٹینک ممبران سے ملاقات روس یوکرین جنگ: دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ فوجی ہلاکتیں، جانی نقصان 20 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ فیصل آباد: جاپان کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح، 400 سے زائد گھرانے مستفید چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دے دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فٹ پاتھوں کی مرمت محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد میں مہم کا آغاز مین ہولز کو کرب سٹونز شہریوں کی سی ڈی اے نے کہا کہ کی بحالی

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم