حکومت نے پاکستان کے قومی شناختی نظام میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس کے تحت موجودہ فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق کو مرحلہ وار جدید فیس ریکگنیشن سسٹم سے تبدیل کیا جائے گا۔سرکاری حکام کے مطابق یہ تبدیلی شہریوں کی شناخت کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں ایک اہم موڑ ہے. حالیہ برسوں میں جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے فراڈ کے کئی کیسز سامنے آئے.

خاص طور پر سم کارڈ کے اجراء اور مالی لین دین میں.جس نے اس نظام میں اصلاح کی ضرورت کو اجاگر کیا۔اس اقدام کا مقصد شہریوں کی شناخت کے عمل کو مزید محفوظ بنانا اور مالیاتی فراڈ کو کم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ 29 جنوری 2026 کو قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔نادرا کا بایومیٹرک فنگر پرنٹ سسٹم سالوں سے بینکوں، ٹیلی کام کمپنیوں اور سرکاری اداروں میں شناخت کی تصدیق کا بنیادی ستون رہا ہے۔ تاہم حکام نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر نے اس سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی یا کلون کیے گئے فنگر پرنٹس استعمال کیے. جس سے شہریوں کی شناخت اور مالی تحفظ خطرے میں پڑ گیا۔وزیر مملکت داخلہ، طلال چوہدری نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فنگر پرنٹ پر مبنی تصدیق سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث ختم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی انگوٹھے کے نشانات کے ذریعے مالی فراڈ کے متعدد کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے شہریوں کی شناخت اور مالی تحفظ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی اپنانا اب ناگزیر ہو گیا ہے۔وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ فیس ریکگنیشن سسٹم نہ صرف زیادہ تیز اور درست تصدیق فراہم کرے گا بلکہ یہ زیادہ شفاف بھی ہوگا۔ اسے نادرا، بینکنگ سیکٹر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نظام میں مربوط کیا جائے گا. جس سے جعلی شناخت اور غیر مجاز لین دین کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔کمیٹی کے اراکین نے فیصلے کا خیرمقدم کیا، مگر شہریوں کی پرائیویسی اور ذاتی ڈیٹا کے تحفظ پر زور دیا۔ حکام نے تصدیق کی کہ فیس ریکگنیشن کے لیے جامع قانونی اور تکنیکی فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے  اور منظوری کے بعد اسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل سیکیورٹی کے میدان میں لے جائے گی، کیونکہ کئی ممالک پہلے ہی قومی شناخت کی تصدیق کے لیے فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں. تاکہ فراڈ پر قابو پایا جا سکے اور سروسز کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہریوں کی شناخت فیس ریکگنیشن اور مالی کیا جا

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش