ایران، روس اور چین شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران :ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان مشقوں میں تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی اور یہ مشقیں رواں ماہ منعقد ہوں گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان بحری مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسداران انقلاب کی بحری یونٹس، اور روس و چین کی بحری افواج شریک ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا، اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے، ایران کی بحریہ نے ان مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز 2019 میں کیا تھا اور اب تک یہ مشقیں سات مرتبہ منعقد کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ بھی تعینات کر رکھا ہے،مشترکہ مشقیں خطے میں طاقت کے توازن اور سٹریٹیجک اثرات کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی بحری
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔