آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
5 فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات نے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
آزاد کشمیر کے نوجوان طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ طلبا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
اس حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں سے دل و جان سے وابستہ ہیں۔ طلبا کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر پر شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
نوجوانوں نے عالمی برادری سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔