سابق وزیراعظ٘م آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور لبریشن فرنٹ کے سیاسی نظریات میں اختلاف ضرور ہے، مگر مسلم کانفرنس نے کبھی کسی فرد یا جماعت کے خلاف نفرت یا دشمنی کی سیاست نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر  سابق وزیراعظم اور آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس  کے صدر عتیق خان نے کہا ہے کہ جموں کشمیر  لبریشن فرنٹ، موجودہ تحریکِ آزادی کا سب سے نمایاں چہرہ،اور آزادی کشمیر کی مزاحمتی تحریک، عالمی تحریکوں کے تسلسل کا باب ہے، مقبول بٹ اور کے ایچ خورشید خودمختار کشمیر کے حامی تھے مگر انہیں آزاد جموں کشمیر میں پذیرائی نہیں ملی چونکہ یہاں کے لوگ الحاق پاکستان کے حامی ہیں، چند ماہ قبل مجھے آزاد کشمیر کے اقتدار کی پیش کش کی گئی جو میں نے رد کر دی۔ صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ طویل و غیر رسمی گفتگو میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے سربراہ و سابق وزیراعظم عتیق خان نے کہا کہ گزشتہ تین چار دہائیوں میں تحریکِ آزادیِ کشمیر کو جاندار، موثر اور عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں سب سے نمایاں کردار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ادا کیا۔ 

عتیق خان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس اور لبریشن فرنٹ کے سیاسی نظریات میں اختلاف ضرور ہے، مگر مسلم کانفرنس نے کبھی کسی فرد یا جماعت کے خلاف نفرت یا دشمنی کی سیاست نہیں کی۔ ہم نے اپنی پوری سیاسی تاریخ میں انتشار، الزام تراشی اور نعشوں کی سیاست سے ہمیشہ گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے پاکستان کے قیام سے قبل ہی کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ الحاقِ پاکستان کے حق میں کر دیا تھا، اس لیے اب کسی کو خودمختار کشمیر یا بھارت نواز نظریہ اپنانے کی ضرورت نہیں۔ عتیق خان نے کہا کہ 6 نومبر کے سانحے کو یاد رکھنا چاہیے، جب بھارت نے پانچ لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ بین الاقوامی مورخین تین لاکھ سے زائد شہادتوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔ لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کو اپنی منزل قرار دے کر ہجرت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ مسلم کانفرنس پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کے حق میں ہے، پاکستان میں رہنے والے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا جانا چاہیے، ہم اس مطالبے کو ہمیشہ بلند کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک سمیت تمام آزادی پسند رہنمائوں نے کبھی پاکستان یا فوج کے خلاف نفرت یا دشنام طرازی نہیں کی۔ یاسین ملک کی رہائی کے لیے لبریشن فرنٹ سمیت تمام جماعتوں کی کوششوں کی ہم نے بھرپور حمایت کی اور مسلم کانفرنس ان کی رہائی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھاتی رہے گی۔ سردار عتیق خان نے کہا کہ میرے والد محترم مجاہدِ اول عبدالقیوم خان پہلے حکمران تھے جنہوں نے 1970ء میں کوہالہ پار کرتے ہوئے ریاستی اور پاکستانی پرچم اپنی گاڑی پر بلند رکھے۔ ان سے پہلے اکثر صدور کشمیر افیئرز کے جوائنٹ سیکرٹری کے استقبال کے لیے کوہالہ جایا کرتے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہ مسلم کانفرنس عتیق خان نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو