مظفرآباد، یورپی جرنلسٹ کی کشمیر پر تصویری کتاب کی تقریب رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
علی رضا سید نے بتایا کہ کشمیر کونسل ای یو نے کتاب کی تیاری اور اشاعت میں اہم ذمہ داری انجام دی ہے اور اس کتاب کو یورپ اور پاکستان میں متعارف کرانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی فوٹو جرنلسٹ سدرک گربہائے کی کشمیر کے بارے میں تصویری کتاب ”کشمیر، ویٹ اینڈ سی“ کی 2 روزہ تقریب رونمائی آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ کتاب کی نمائش کا افتتاح وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کیا۔ ذرائع کے مطابق کتاب کے مصنف سدرک گربہائے، کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید جو کتاب کی پاکستان اور آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والی تعارفی تقریبات اور نمائش کے منتظم بھی ہیں، اس موقع پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ، افتتاحی تقریب میں یورپی وفد میں شامل ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی متحرک کارکن ماریان لوکس، ہنگری سے تعلق رکھنے والے دانشور اندرے بارکس اور آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور سرکاری عہدیداران شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل راٹھور نے اس کتاب کی اشاعت کو سراہا اور کتاب کے مصنف اور کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور ان کی ٹیم کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس کتاب اور اس میں موجود تصاویر سے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی نمائش دیکھنے آئے اور انہوں نے کتاب کے مصنف اور منتظمین بشمول علی رضا سید سے ملاقات کی۔ کتاب کے مصنف سدرک گربہائے، کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید اور دیگر منتظمین اور یورپی وفد نے آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر سے بھی ملاقات کی۔ سدرک گربہائے جن کا تعلق بلجیئم سے ہے، نے یہ کتاب گزشتہ آٹھ سال کے دوران مکمل کی ہے۔جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار ہونے والے افراد بالخصوص پیلٹ گن سے مجروح ہونے والے مظلوم لوگوں اور بھارتی فوج کی بلااشتعال گولیوں کا نشانہ بننے والے کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے آزاد کشمیر کے باسیوں کی تصاویر بھی کتاب کا حصہ ہیں۔
کتاب کی تعارفی تقریبات رواں ہفتے کے آغاز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہو چکی ہیں۔کتاب میں کشمیر کے دونوں حصوں بشمول گلگت بلتستان کے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی اور ثقافت کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ علی رضا سید نے بتایا کہ کشمیر کونسل ای یو نے کتاب کی تیاری اور اشاعت میں اہم ذمہ داری انجام دی ہے اور اس کتاب کو یورپ اور پاکستان میں متعارف کرانے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ کتاب کی نمائش یکم اور دو فروری کو آزاد کشمیر کے شہر میرپور کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اور پانچ سے دس فروری تک نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں منعقد ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سدرک گربہائے کتاب کے مصنف علی رضا سید کتاب کی اس کتاب
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو