پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
سٹی 42 : پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر لوگو ڈیزائن مقابلے کی تقریب تقسیم ایوارڈ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق لوگو ڈیزائن مقابلہ نومبر 2025 میں وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ہوا تھا۔ مقابلے میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں ڈیزائنز موصول ہوئے، اعلامیہ کے مطابق شارٹ لسٹںگ کے بعد تین بہترین ڈیزائنز کو فائنل کیا گیا ہے ۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کامیاب ڈیزائنرز کو اسناد اور نقد انعامات دیئے، اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کی بھرپور شرکت ملک کے تخلیقی ٹیلنٹ کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان دوستی اور خیر سگالی کے سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے پاکستان چین دیرینہ دوستی اور تعاون کو اُجاگر کیا ہے۔
ہزارہ ایکسپریس کی 2بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔
مزید :