Islam Times:
2026-07-24@03:52:33 GMT

نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایاں بھٹی کے مقام پر راج ولی نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت گھر کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک سالہ بچی جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت دعا (عمر 1 سال) کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں راج ولی (عمر 35 سال)، ام بی بی (عمر 30 سال)، سلیمان (عمر 4 سال)، علی (عمر 11 سال)، ملالہ (عمر 8 سال)، ارمان علی (عمر 7 سال)، گلالئی (عمر 6 سال) اور ایمان (عمر 3 سال) شامل ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق