ایگریکلچر فوڈ، ڈرگ اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت، شہباز شریف: گیم چینجر ثابت ہو گی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی ایشیاء کا سب سے پہلا اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم، ایگریکلچر ٹیسٹنگ، ڈرگ ٹیسٹنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) اور لیبارٹری آپریشنز کی لانچنگ کردی گئی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خواتین سائنسدانوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھا۔ افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سفارتکاروں کاخیر مقدم کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ’’فل مارکس‘‘ دیئے اورعلامتی سلوٹ پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اتھارٹی کے افعال کار کا مشاہدہ‘ لیب میں جدید ترین آلات کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیبارٹریز میں سیمپلنگ کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ پی اے ایف ڈی اے میں 232 سائنسدان، بیشتر گولڈ میڈلسٹ اور70 فیصد خواتین سائنسدان ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے لیب میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے سائنٹسٹ بھی کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زرعی مصنوعات، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے، امید ہے کہ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔ حفظان صحت کو یقینی بنایا جائیگا۔ اتھارٹی ملاوٹ کا خاتمہ کریگی۔ زرعی اشیاء‘ خوراک کی شفاف نگرانی ہو گی۔ وزیراعظم نے پنجاب میں اہم اقدامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، سائنسدانوں اور ماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی جبکہ جرائم کیخلاف ناقابل تردید ثبوت فراہم کرنے کیلئے فرانزک لیب کا جال بچھایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اور سیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجر ہے۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطور وزیراعلی دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محمد شہبازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں سوچا اور بنانے کی کاوش کی۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکی ہیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسس مکمل ہو جائیگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف اور معیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے۔ جب شہبازشریف کی وراثت کا کہا جاتا ہے تو میرے لئے میڈل ہے۔ محنت اورمیرٹ کا سبق شہبازشریف سے سیکھا۔محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے 232سائنسدانوں میں 100سے زائد گولڈ میڈلسٹ اور28پی ایچ ڈی ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے کے سائنسدانوں میں 70فیصد خواتین ہیں۔ آٹا، چاول یا ادویات جو ایکسپورٹ کیلئے موزوں نہیں اسے یہاں بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ 300خواتین کیلئے پہلا سائنٹسٹ وویمن ہوسٹل بنائیں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ،ای پکیورمنٹ اورای بزنس کا آغاز ہو چکا ہے۔ 23 ہزار سے زائد کاروباری حضرات کو آن لائن فیس لیس اجازت دی گئی۔ کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس سے پہلے ڈرون بھیجا جاتا ہے۔ ڈرون کے ذریعے ہوٹل میں آگ بجھانے کے آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی۔ مشکل وقت میں خواتین کو تھانے نہیں جانا پڑتا بلکہ 15پر کام کرنے والی پولیس خود پہنچتی ہے۔ ٹریفک،چائلڈ پروٹیکشن اور دیگر امور کیلئے AIسے معاونت لے رہے ہیں۔ اپریل سے پنجاب کے تمام سکولوں میں AI ایجوکیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے نوٹس پر سرگودھا میں صفائی، سیوریج اور بیوٹیفکیشن کے ہنگامی اقدامات کر دئیے گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبائی مشیر شعیب مرزا سرگودھا پہنچے اور کمشنرآفس میں ہنگامی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کے لیے تین دن کی ڈیڈ لائن مقررکر دی گئی۔ اجلاس میں واسا کو شہر بھر میں کھڑا پانی فوری نکالنے کی ہدایت کی اور ستھرا پنجاب کے تحت اضافی مشینری فیلڈ میں اتارنے کا حکم دیا گیا۔ مزیدسڑکوں،بازاروں اور گلیوں کی مکمل صفائی اور دھلائی کی ہدایت کی۔ سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ اور ٹریفک سیفٹی اقدامات فوری مکمل کرنے کا حکم دیاگیا۔ اجلاس میں کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ایڈیشنل کمشنر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایم ڈی واسا، سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ہائی ویز اور لوکل گورنمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صحافی عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تعزیت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی شاہینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی وزیراعظم محمد شہبازشریف شہباز شریف اور وزیراعلی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مریم نواز شریف نے مریم نوازشریف نے اتھارٹی کا اجلاس میں پنجاب کے
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔