محسن نقوی کا کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ، بریفنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور ہیڈ کمانڈر کی بھی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور ہیڈ کمانڈر کوئٹہ بھی شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا اور دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
ا یسے اقدامات ممکن بنائے جائیں کہ دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا جا سکے اور گرفتار شدگان سے تحقیق و تفتیش کے جدید طریقے اختیار کیے جائیں
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔