شفافیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کا بنیادی عزم ہے۔ انہوں نے فوڈ سیکیورٹی، حفظانِ صحت اور معیار کی نگرانی کے لیے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ ادارہ خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کا ریگولیٹری ادارہ قائم کیا گیا ہے، جو قوم کے لیے ایک بڑی خدمت ہے۔
شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ادارے کے قیام کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاوٹ کے خاتمے، غذائیت کی فراہمی اور فوڈ سیکیورٹی کے فروغ میں یہ اتھارٹی مؤثر کردار ادا کرے گی۔
وزیرِ اعظم کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لیے فرانزک لیبارٹریز کا جال بچھایا گیا ہے تاکہ ناقابلِ تردید شواہد فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے سائنسدانوں اور ماہرین کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کی خدمت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔