پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ارکان نے آئندہ عام انتخابات میں اپنے نمائندے مخصوص نشستوں کے بجائے براہ راست منتخب کروانے کے لیے قانون سازی کی حمایت کرتے ہوئے ایک قرارداد جمع کرائی ہے۔
حکومتی چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اقلیتی امور، کرسٹوفر فیلبوس نے ایوان میں یہ قرارداد پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے جداگانہ یا دوہرے ووٹ کا حق دیا جائے۔
قرارداد پیش کرنے والے ارکان کا موقف ہے کہ مخصوص نشستوں کے ذریعے منتخب ہونے والے اقلیتی ارکان اپنا سیاسی کردار مکمل طور پر ادا نہیں کر پاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے باوجود مخصوص نشستوں والے اقلیتی ارکان سے مشاورت نہیں کی گئی۔
ایوان میں جمع کروائی گئی قرارداد پر تمام ارکان نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اقلیتوں کو اپنے حقیقی نمائندے منتخب کرنے کا حق دینا چاہیے، تاکہ وہ سیاسی عمل میں مؤثر انداز میں حصہ لے سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن