ڈیرہ اسماعیل خان: بنوں ویلج کونسل کے چیئرمین ساتھی سمیت قتل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پولیس کے مطابق ملک عامر خان درانی اور سدیس کو کسی نے بیٹھک میں قتل کیا ہے۔ جبکہ ایک تیسرے نعیم کو ملک عامر کے موٹرکار میں سورانی پارک کے نزدیک قتل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل کے چیئرمین اور ان کے ساتھی کو قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کی ویلج کونسل چیئرمین ملک عامر خان اور ان کے ساتھی سدیس خان کی قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق سورانی پارک کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملک عامر خان درانی اور سدیس کو کسی نے بیٹھک میں قتل کیا ہے۔ جبکہ ایک تیسرے نعیم کو ملک عامر کے موٹرکار میں سورانی پارک کے نزدیک قتل کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ملک عامر قتل کیا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔