چین کسی ملک کیلیے خطرہ نہیں بنے گا‘ صدرشی جن پنگ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260131-01-4
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین جتنا بھی ترقی کر لے وہ کسی بھی مرحلے پر دوسرے ممالک کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں برطانوی وزیرِاعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا چین کی پرامن ترقی سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے نہ کبھی کسی جنگ کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کسی غیر ملکی سرزمین کے ایک انچ پر قبضہ کیا ہے‘ چین برطانوی شہریوں کو یکطرفہ طور پر ویزا فری سہولت فراہم کرنے پر فعال طور پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا چاہیے اور سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے تعلیم، صحت، فنانس اور سروس انڈسٹری کے شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔