باکسنگ کے فروغ کیلئے سابق عالمی چیمپئن عامر خان پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے لاہور میں گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں باکسنگ کے مستقبل کے مقابلوں اور باکسنگ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا، باکسنگ کو فروغ دینے اور مستقبل میں پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے باکسنگ ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے تعمیری بات چیت کی گئی۔
عامر خان نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ پہلے کامیاب باکسنگ ایونٹ کی طرح اعلیٰ سطح ایونٹس کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی، عامر خان نے پنجاب میں ایک پروفیشنل باکسنگ اکیڈمی اور تربیتی جم قائم کرنے کے اپنے دیرینہ عزائم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے، منظم تربیت اور نوجوانوں کو مثبت راستے فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
عامر خان نے لاہور میں آئی اے سی کے دوسرے کانووکیشن میں نھی شرکت کی، قبل ازیں پاکستان آمد پر عامر خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عامر خان دورہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات اور سماجی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: باکسنگ کے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔