پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ بتا سکوں وزیراعلیٰ مریم نواز بھاٹی گیٹ واقعے پرکتنی غمزدہ تھیں۔ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ بھاٹی گیٹ پر واقعے سے متعلق پہلی اطلاع ریسکیو 1122 نے دی ، بچی کے والد کا پولیس سے رابطہ ہوا، پولیس بچی کے والد کو تھانے لے گئی۔وزیراطلاعات کے مطابق خاتون کے والد نے بتایا کہ بیٹی کا اپنے شوہرکے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، اس لیے پولیس بچی کے والد کو لےگئی، پولیس کو لگا ہوگا کہ شاید شوہر اس معاملے میں ملوث ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص کی بیوی اور بچی گرگئی، اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اس کے ساتھ غلط رویہ رکھا، اس پر بھی تحقیقات ہوں گی، جو بھی ملوث پایا گیا اس کیخلاف کارروائی ہوگی ۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت تکلیف میں ہیں، میں بتا نہیں سکتی وہ کتنےدکھ میں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ایک لمحےکے واقعے کی رپورٹ لے رہی تھیں، انکوائری کے لیے 48گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت جلد بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون بننے میں وقت لگا، پنجاب میں حلقہ بندیوں میں بھی وقت لگ رہاہے، حکومت بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ایک خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہو گئی تھی تاہم ابتدائی طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خبر کو غلط قرار دیتے رہے اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا لیکن تقریباً 10 گھنٹے بعد خاتون اور اس کی بچی کی لاشیں 3 کلومیٹر دور سے برآمد ہوئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے والد

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی