Islam Times:
2026-07-24@11:04:04 GMT

حماس کی مالی معاونت کے الزام میں چینی شہری گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

حماس کی مالی معاونت کے الزام میں چینی شہری گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کیخلاف الزامات میں کرپٹوکرنسی کی ترسیلِ کے ذریعے حماس گروپ کی معاونت کرنا شامل ہے۔ گرفتار ملزم 38 سالہ چینی شہری ہے جو بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب ایک 38 سالہ چینی باشندے کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کیخلاف الزامات میں کرپٹوکرنسی کی ترسیلِ کے ذریعے حماس گروپ کی معاونت کرنا شامل ہے۔ گرفتار ملزم 38 سالہ چینی شہری ہے جو بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔اسپین کی مقامی تحقیقاتی ٹیموں کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے حماس کو تقریباً 600,000 یورو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کیے جن کے ثبوت ایسے ڈیجیٹل والٹس سے ملے ہیں جو مبینہ طور پر حماس سے وابستہ اکاؤنٹس سے منسلک ہیں۔ پولیس نے تحقیقات میں کم از کم 31 مختلف کرپٹو ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں مشتبہ والٹس سے حماس سے منسلک ایڈریس پر بھیجا گیا۔ پولیس نے ملزم کی حجام کی دکان اور رہائش گاہ سے کرپٹو اثاثے، نقد رقم، زیورات، تقریباً 9,000 سِگارز، کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزم کے کچھ بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بھی فریز کر دیے گئے ہیں جبکہ کیس قومی عدالت میں بھی دائر کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا