Express News:
2026-06-02@22:31:04 GMT

حماس کی مالی معاونت کے الزام میں چینی شہری گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

اسپین کی پولیس نے بارسلونا کے قریب ایک 38 سالہ چینی باشندے کو حماس کو مالی معاونت فراہم کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کیخلاف الزامات میں کرپٹوکرنسی کی ترسیلِ کے ذریعے حماس گروپ کی معاونت کرنا شامل ہے۔

گرفتار ملزم 38 سالہ چینی شہری ہے جو بارسلونا کے قریب ایک حجام کی دکان کا مالک ہے۔ اسپین کی مقامی تحقیقاتی ٹیموں کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے حمال کو تقریباً 600,000 یورو کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کیے جن کے ثبوت ایسے ڈیجیٹل والٹس سے ملے ہیں جو مبینہ طور پر حماس سے وابستہ اکاؤنٹس سے منسلک ہیں۔

پولیس نے تحقیقات میں کم از کم 31 مختلف کرپٹو ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں مشتبہ والٹس سے حماس سے منسلک ایڈریس پر بھیجا گیا۔

پولیس نے ملزم کی حجام کی دکان اور رہائش گاہ سے کرپٹو اثاثے، نقد رقم، زیورات، تقریباً 9,000 سِگارز، کمپیوٹرز اور موبائل فونز برآمد کیے ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزم کے کچھ بینک اکاؤنٹس اور اثاثے بھی فریز کر دیے گئے ہیں جبکہ کیس قومی عدالت میں بھی دائر کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب(chief minister punjab) کی ہدایات پر تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں؛ ترجمان پی ڈی ایم اے

پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقوں میں چند روز سے جاری شدید گرمی کے بعد اب بیشتر اضلاع میں طوفانی ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی اہم پیشگوئی جاری کی ہے

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اور شیخوپورہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ و گردونواح، لاہور، اوکاڑہ، بھکر اور لیہ میں بارشوں کا امکان ہےْ

جس کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ برساتی نالوں کی صفائی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے خراب موسم کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی ہے کہ شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کے اندر رہیں اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات یا درختوں تلے ہرگز کھڑے نہ ہوں۔

کسان اپنی فصلوں کی کٹائی اور سنبھال سمیت تمام تر پیشگی اقدامات موجودہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات کے سفر پر روانہ ہونے والے سیاح موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:شہری پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں

 کسی بھی بھی ناگہانی یا ایمرجنسی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی آفیشل ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی برآمد کرنے کا مطالبہ، ماضی میں اس فیصلے سے کیا نقصان ہوا؟
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار