بھاٹی گیٹ سانحہ: جاں بحق خاتون کے شوہر کا ایس پی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور کے بھاٹی گیٹ کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر اور بچی کے والد نے ایس پی اور ایس ایچ او پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جاں بحق خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ جب میں اپنی بیوی اور بچی کے سیوریج لائن میں گر کر حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع دینے کیلئے تھانے گیا تو پولیس نے مجھے ہی گرفتار کرلیا۔گفتگو کے دوران غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ایس پی بلال اور ایس ایچ او زین نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ میری بیوی کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں تھی اور ہم سیر کیلئے آئے تھے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے دونوں کو گرتے ہوئے دیکھا تو ایس پی اور ایس ایچ او کہنے لگے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو۔غلام مرتضیٰ نے کہا کہ پولیس نے مجھ سے موبائل فون لے لیا۔ افسران کہتے رہے کہ میں یہ کہوں کہ میں نے ہی اپنی بیوی اور بچی کو قتل کیا ہے۔ پولیس زبردستی قتل کا الزام منوانا چاہتی تھی۔ میرے ساتھ میرے کزن تنویر کو بھی گرفتار کیا ہوا تھا۔
خیال رہے کہ خاتون اور اس کی بچی سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور ایس ایچ او ایس پی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ